قومی خبریں

ٹوٹ گئی مشہور میوزک ڈائریکٹر ساجد-واجد کی جوڑی، 42 سالہ واجد خان کا انتقال

فی الحال واجد خان کی فیملی میں سے کسی نے اور نہ ہی ان اسپتال انتظامیہ نے ان کی موت سے متعلق کوئی بیان جاری کیا ہے، اس لیے حتمی طور پر یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ ان کی موت آخر کس وجہ سے ہوئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کی مشہور میوزک ڈائریکٹر جوڑیوں میں سے ایک ساجد-واجد کی جوڑی ایک افسوسناک خبر کے ساتھ ٹوٹ گئی۔ اس بات سے بالی ووڈ ماتم کناں ہو گیا کہ محض 42 سال کی عمر میں واجد خان اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ اتوار کی دیر شب طویل علالت کے بعد ممبئی واقع چیمبور کے سررانا سیٹھیا اسپتال میں انھوں نے آخری سانس لی اور پھر بالی ووڈ کی معروف ہستیوں کے ذریعہ سوشل میڈیا پر تعزیت کا ایک طویل سلسلہ شروع ہو گیا۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع کے مطابق کڈنی اور گلے میں انفیکشن ہونے کے سبب گزشتہ تقریباً تین مہینے سے ان کا علاج اسپتال میں چل رہا تھا۔ بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ پچھلے تین دنوں سے واجد خان وینٹی لیٹر پر تھے اور ان کی حالت سنگین بنی ہوئی تھی۔ حالانکہ کچھ دنوں پہلے وہ کووڈ-19 کی زد میں بھی آ گئے تھے، لیکن ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ دراصل گزشتہ سال بھی واجد خان کو ہارٹ اٹیک آیا تھا جس کے بعد ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔

Published: undefined

فی الحال واجد خان کی فیملی میں سے کسی نے اور نہ ہی ان اسپتال انتظامیہ نے ان کی موت سے متعلق کوئی بیان جاری کیا ہے، اس لیے حتمی طور پر یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ ان کی موت آخر کس وجہ سے ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کی موت کو لے کر کشمکش میں ہیں اور کوئی کورونا انفیکشن کو اس کا ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے تو کوئی کڈنی انفیکشن اور کوئی ہارٹ اٹیک کو۔

Published: undefined

بہر حال، مشہور موسیقار سلیم مرچنٹ نے ایک ہندی نیوز پورٹل سے بات کرتے ہوئے واجد خان کے انتقال کی تصدیق کی اور کہا کہ "ہاں، یہ سچ ہے کہ واجد اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔" انھوں نے مزید کہا کہ "تقریباً 6 مہینے پہلے واجد کو کڈنی کا مسئلہ ہوا تھا اور پھر ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا۔ اس کے بعد سے ان کی قوت مدافعت کافی کمزور ہو گئی تھی۔ جہاں تک مجھے پتہ ہے پہلے واجد کو گلے کا انفیکشن ہوا اور پھر انھیں کورونا وائرس ہونے کی خبر آئی۔ قوت مدافعت کمزور ہونے کی وجہ سے ہی انھیں کورونا انفیکشن ہوا تھا۔"

Published: undefined

سلیم مرچنٹ نے یہ بھی بتایا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ کے بعد واجد کو کئی بار کڈنی میں انفیکشن ہوا تھا۔ کڈنی اور گلے کے انفیکشن کی وجہ سے ہی واجد کو ایک ہفتے پہلے دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انھیں کووڈ-19 ہونے کی بات پتہ چلی۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ ان کے یوں چلے جانے پر میں اور کیا کہوں۔ ساتھ میں گزارے کئی حسین لمحات مجھے ہمیشہ یاد آئیں گے۔

Published: undefined

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے واجد خان کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ ”افسوسناک خبر۔ ایک بات جو مجھے واجد بھائی کی ہمیشہ یاد رہے گی، وہ ہے ان کی ہنسی۔ وہ ہمیشہ مسکراتے رہتے تھے۔ وہ بہت جلد اس دنیا سے چلے گئے۔ میری ہمدردی ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ میری یادوں اور دعاؤں میں تم ہمیشہ یاد رہو گے۔“

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined