قومی خبریں

فیکٹ چیکر محمد زبیر کو ہاتھرس معاملہ میں 27 جولائی تک عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

محمد زبیر کے خلاف اتر پردیش میں کئی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں ہاتھرس کی دو ایف آئی آر بھی شامل ہیں۔ زبیر کی گرفتاری کے بعد 4 جولائی کو ہاتھرس میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا

محمد زبیر، تصویر آئی اے این ایس
محمد زبیر، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: ہاتھرس معاملے میں فیکٹ چیک کرنے والے محمد زبیر کو 27 جولائی تک عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے۔ محمد زبیر کے خلاف اتر پردیش میں کئی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں ہاتھرس میں درج کی گئی دو ایف آئی آر بھی شامل ہیں۔ زبیر کی گرفتاری کے بعد 4 جولائی کو ہاتھرس میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ان پر ہندو دیوتا شیو کی تصویر ٹوئٹ کرنے کے سلسلہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ہاتھرس کورٹ سے پولیس کی درخواست پر زبیر کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے وارنٹ جاری کیے گئے، جس کے بعد انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا۔

Published: undefined

آج سماعت ختم ہونے کے بعد انہیں 27 جولائی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ زبیر کے وکلا کی جانب سے یہ دلیل دی گئی کہ زبیر کو جیل میں رکھنے کے لیے یوپی پولیس ایک کے بعد دوسری ایف آئی آر سامنے لا لا رہی ہے۔ خیال رہے کہ محمد زبیر کے خلاف صرف اتر پردیش میں ہی کل 6 معاملے درج ہیں، اور تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ تحقیقات آئی جی سطح کے افسر کریں گے۔ ان تمام معاملات میں ایک ہی جیسی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

Published: undefined

زبیر کے خلاف درج تمام مقدمات کی تحقیقات سے معلوم چلا ہے کہ تمام 6 مقدمات دفعہ 153 اے اور 295 اے کے تحت درج کئے گئے ہیں۔ دفعہ 153 اے ان لوگوں پر لگائی جاتی ہے جو مذہب، زبان، نسل وغیرہ کی بنیاد پر لوگوں میں نفرت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ دفعہ 295 اے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والوں پر عائد کی جاتی ہے۔

زبیر کے خلاف سیتا پور، لکھیم پور، مظفر نگر، غازی آباد اور ہاتھرس (دو ایف آئی آر) میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ انہیں سیتا پور کیس میں عبوری ضمانت مل گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکھیم پور کیس میں ضمانت پر سماعت جمعہ کے روز ہونے والی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined