دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
تمل ناڈو میں ورودھ نگر ضلع کے ستور علاقے میں ایک پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔ اطلاع کے مطابق اس حادثے میں 6 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ نے حادثے کی معلومات فراہم کرتے ہوئے 6 لاشوں کے برآمد ہونے کی بات کہی ہے۔ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں چار کمرے تھے جو دھماکہ کے بعد تباہ ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ دستہ موقع پر پہنچا اور کچھ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ حادثے کی وجہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکی ہے لیکن تصور کیا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا۔ حادثے میں مرنے والے سبھی 6 افراد فیکٹری کے ہی ملازم تھے۔
Published: undefined
واضح ہو کہ تمل ناڈو کے ورودھ نگر ضلع میں کئی پٹاخہ فیکٹری ہیں اور یہاں اس طرح کے کئی حادثے پہلے بھی ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے گزشتہ سال ہوئے ایک حادثے کے بعد پٹاخہ فیکٹریوں میں سیفٹی ریگولیشن کی جانچ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ حالانکہ اس کے باوجود وہاں حادثے نہیں رک رہے ہیں۔
اس سے پہلے ریاست کے ورودھ نگر ضلع میں پٹاخہ فیکٹریوں میں آگ لگنے کی دو وارداتیں ہوئی تھیں جس میں 14 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ پہلا واقعہ رنگا پلیم علاقہ میں پیش آیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ پٹاخہ کے نمونہ تجربہ کے دوران یہ حادثہ ہوا تھا۔
Published: undefined
دوسری طرف تلنگانہ کے یدادری بھون گیری ضلع میں ہفتہ کو ایک فیکٹری میں دھماکہ سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔ پولیس نے یہ جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی شخص کا علاج اسپتال میں جاری ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق یہ دھماکہ اس کارخانے میں ہوا جہاں دھماکہ خیز اشیاء بنائی جاتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined