قومی خبریں

اجمیر میں بقرعید کے سلسلے میں جوش و خروش، بکرا منڈی میں بکروں کا آنا شروع

قربانی کے لئے بکرا تقریباً ایک مہینہ یا پندرہ دن پہلے ہی خرید کر رکھا جاتا ہے اور پھر تمام جانوروں کو بقرعید کے دن اللہ کی راہ میں قربان کردیا جاتا ہے۔

بکرا منڈی، تصویر آئی اے این ایس
بکرا منڈی، تصویر آئی اے این ایس 

اجمیر: راجستھان میں اجمیر کی مسلم کمیونٹی نے آئندہ عیدالاضحی کے بارے میں جوش و جذبے کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے اور قربانی کے لئے اجمیر بیاور روڈ پر بکرا منڈی میں بکروں کا آنا شروع ہوگیا ہے۔ بقرعید 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جاسکتی ہے اور بکروں کی قربانی دینے کے لئے بکرا فروش اور گراہک نے بکرا منڈی میں آنا شروع کر دیا ہے۔ اگرچہ مارکیٹ پوری طرح سے آباد نہیں ہے، لیکن اس کے بارے میں چہل پہل شروع ہوگئی ہے۔

Published: undefined

عالمی وبا کورونا اصولوں کے تحت ان لاک 3 کے دوران، بقرعید پر حکومت کا ہدایت نامہ کیا ہوگا اس بارے میں ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے، لیکن درگاہ شریف اور درگاہ کے علاقے میں قربان کیے جانے والے بکروں کی سواری اور نمائش کا روایتی سلسلہ موجود ہے، جس میں ہزاروں مسلمان عقیدت کے ساتھ تشریف لاتے ہیں، درگاہ کا مرکزی بازار میں خوب چہل پہل ہوتی ہے۔ جبکہ ان دنوں درگاہ کا علاقہ عام کرفیو کی وجہ سے رات کو ویران رہتا ہے۔

Published: undefined

قربانی کے لئے بکرا تقریبا ایک مہینہ یا پندرہ دن پہلے ہی خرید کر رکھا جاتا ہے اور تمام جانور بقرعید کے دن اللہ کی راہ میں قربان کر دیئے جاتے ہیں۔ اس وقت بکرا منڈی کو بقرعید قریب آنے کے باوجود مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ اب تک بکروں کو اتنا نہیں خریدا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined