قومی خبریں

جھنڈا پھہرانے کے بعد تصویر کھینچوانے کے دوران گرپڑے آبکاری افسر، ہارٹ اٹیک سے موت

متوفی افسر کےاہل خانہ کا کہنا ہے کہ موہن جادھو بالکل صحت مند تھے اور وہ صبح تیار ہوکر تقریب کے لیے روانہ ہونے تھے۔ اگر انہیں کوئی پریشانی بھی تھی تو انہوں نے کسی کو نہیں بتایا تھا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

مہاراشٹر کے دھاراشیو ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران اچانک ایک آبکاری افسرگرپڑے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریب کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جس سے ان کی موت ہوگئی۔ وہاں موجود افسران نے بتایا کہ اومیرگہ تحصیل میں تلمود سرحدی چوکی پر پرچم کشائی کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب کے بعد 56 سالہ موہن جادھو یہاں ملازمین کے ساتھ گروپ فوٹو کے لیے کھڑے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ وہیں گر گئے۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق موہن جادھو کو اومیرگہ سول اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ افسر کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ وہ سولاپور کے پرتاپ نگر علاقہ کے رہنے والے تھے۔ ایک عینی شاہد کے ذریعہ موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو میں موہن جادھو کو اپنا توازن کھوکر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ موہن جادھو کے ساتھی ان کے گرتے ہی ان کی مدد کے لیے دوڑ پڑے۔ افسر کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں پہنچنے تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

موہن جادھو کے انتقال کی خبران کےاہل خانہ کو دی گئی۔ متاثرہ خاندان میں اس خبرسے سوگ کی لہردوڑ گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ موہن جادھو بالکل صحت مند تھے اور وہ صبح تیار ہوکر تقریب کے لیے روانہ ہونے تھے۔ اگر انہیں کوئی پریشانی بھی تھی تو انہوں نے کسی کو نہیں بتایا تھا۔ وہیں ان کے ساتھیوں نے انہیں ایک ڈسپلن اور محنتی افسر کے طور پر یاد کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined