
آئی اے این ایس
ملک کے سب سے صاف کہے جانے والے شہر اندور کی تصویر اب ’زہریلے پانی‘ کے بحران سے گندی ہوتی نظر آ رہی ہے۔ بھاگیرتھ پورہ سانحہ کے بعد سونیا گاندھی نگر، گلزار کالونی اور پپلیا راؤ جیسے علاقوں سے خوفناک تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کروڑوں روپئے ٹیکس ادا کرنے والے شہری نالی کے درمیان سے گزرنے والی پائپ لائنوں اور کائی، زنگ لگے ٹینکروں کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔
Published: undefined
'آج تک' کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف رئیلٹی چیک کے دوران ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھاگیرتھ پورہ میں آلودہ پانی پینے سے 10 لوگوں کی موت کے سبب ہائی کورٹ کی پھٹکار کے بعد انتظامیہ نے ٹینکرتو بھیجے لیکن ان کی حالت دیکھ کر روح کانپ اُٹھی۔ پانی سپلائی کرنے والے ٹینکروں میں بہت زیادہ زنگ لگا ہوا ہے اور اندراور باہر کائی سے ڈھکا ہوا ہے۔
Published: undefined
اس معاملے پر کانگریس نے بی جے پی حکومت کو گھیر لیا ہے۔ اپوزیشن پارٹی نے’ایکس‘ پرایک پوسٹ میں لکھا کہ اندور میں جس ٹینکر سے لوگوں کو پانی سپلائی ہورہا ہے، اس میں خطرناک زنگ لگا ہوا ہے ۔ یہ حال تب ہے جب آلودہ پانی سے 17 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ایسی حالت میں سوال یہ ہے کہ کیا نریندر مودی اور موہن یادو اس گندے ٹینکر کا پانی پئیں گے؟
Published: undefined
اسی دوران شہر کے سونیا گاندھی نگر میں پینے کے پانی کی پائپ لائن گلیوں میں کھلے نالوں کے درمیان سے ہوکر گزررہی ہے۔ پائپ لائن میں لیکیج ہونے کی وجہ سے سیور کا گندہ پانی سیدھے گھروں کے کچن تک پہنچ رہا ہے۔ روز صبح 8 بجے ’نرمدا سپلائی‘ کے نام پر نالوں سے کالا اور بدبودار پانی نکل رہا ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق جب ’آج تک‘ نے ٹی ڈی ایس میٹر سے پانی کی جانچ کی اور حکومت ہند کے سابق نوڈل افسر سدھیندرا موہن شرما سے بات کی تو چونکا نے والے حقائق سامنے آئے۔ سدھیندرا موہن شرما کے مطابق نرمدا کا یہ آلودہ پانی جان لیوا ہے۔ اگر مسلسل اس کا استعمال کیا گیا تو گردے کی خرابی اور سنگین انفیکشن سے لوگوں کی جان جاسکتی ہے۔ بھاگیرتھ پورہ میں 69 بورنگ آلودہ پانی کی زد میں پائے گئے ہیں جنہیں نگر نگم نے 48 گھنٹوں کے لیے ہٹاکر کلورینیشن شروع کیا ہے۔
Published: undefined
اس موقع پرعلاقائی مکینوں نے پانی کے بل دکھا کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ لوگ ہر ماہ 300 روپئے کا بل بھرتے ہیں لیکن پانی صرف 15 منٹ آتا ہے اور وہ بھی ایک طرح سے زہریلا ہوتا ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ کونسلر، ایم ایل اے اور وزیر سنتے ہی نہیں ہیں۔ اس معاملے پرکابینہ وزیر کیلاش وجے ورگیہ نے ’آج تک‘ کے سوال پر ’کل جواب‘ دینے کی بات کہی تھی لیکن وہ ’کل‘ کبھی نہیں آیا۔ بہرحال 40ہزار کی آبادی پرمشتمل علاقہ اب مہنگے آر او واٹر کین یا انہیں گندے ٹینکروں کے بھروسے جینے پر مجبور ہے۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ اندور کے بھاگیرتھ پورہ علاقے میں آلودہ پانی پینے سے ایک درجن سے زائد لوگوں کی اموات کے بعد پورے مدھیہ پردیش میں سیاسی ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ اس افسوسناک واقعے پر اپوزیشن سڑکوں پر اتر آیا اور کئی اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ریاست میں مختلف مقامات پر وزیر کیلاش وجے ورگیہ کے پتلے جلائے جا رہے ہیں۔ لیکن حالات سے ظاہر ہوتا ہے پورے معاملے میں حکومت پوری طرح بے حس بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined