قومی خبریں

روس کے خلاف یوروپی یونین کا سخت قدم، پوتن کو گھیرنے کے لیے نئی تیاری!

یوروپین یونین روسی گیس، تیل اور کوئلے پر اپنے انحصار کو کم کرنے کے طریقوں پر غور کر رہا ہے، یوروپی کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈیر لیئن نے اس بات کی جانکاری دی۔

اُرسولا وان ڈیر لیئن، تصویر آئی اے این ایس
اُرسولا وان ڈیر لیئن، تصویر آئی اے این ایس 

یوروپی یونین (ای یو) روسی گیس، تیل اور کوئلے پر اپنا انحصار کم کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیے نئے طریقوں پر غور و خوض ہو رہا ہے۔ یوروپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان ڈیر لیئن نے یہ بات کہی۔ نیوز ایجنسی سنہوا نے وان ڈیر لیئن کے حوالے سے کہا کہ اس کے لیے یوروپی یونین اپنی گرین ڈیل میں تیزی لائے گا اور ساتھ ہی یوروپی یونین کی معیشت کو ٹکاؤ بنانے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

Published: undefined

وان ڈیر لیئن کا کہنا ہے کہ یوروپی یونین اپنی توانائی صلاحیت میں سدھار پر کام کرے گا۔ کووڈ-19 وبا اور روس-یوکرین جدوجہد کے درمیان قیمتوں میں اضافہ سے صارفین کی سیکورٹی کی شکل میں وان ڈیر لیئن نے کہا کہ طویل مدت میں یوروپی یونین کو اپنے توانائی مارکیٹ ڈھانچہ پر بھی غور کرنا ہوگا۔ لیئن نے مزید کہا کہ خصوصی طور سے تجدید توانائی سے متعلق مستقبل میں ایک بڑے حصے کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined