قومی خبریں

کشمیر: ترال میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز میں تصادم، ایک ملی ٹینٹ ہلاک

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈار گنائی گنڈ آری پل نامی علاقہ میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر گذشتہ رات تلاشی مہم چلائی جس کے بعد تصاد م شروع ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آری پل ترال میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے پولس ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلح تصادم میں ایک غیر ملکی ملی ٹینٹ ہلاک کیا گیا ہے۔ ملی ٹینٹ کو ہلاک کرنے کے لئے ایک رہائشی مکان کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کیا گیا ہے۔

قبل ازیں ریاستی پولس کے ایک ترجمان نے بتایا ’’ترال کے ڈار گنائی گنڈ آری پل میں گذشتہ رات کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ یہ تلاشی آپریشن مسلح تصادم میں تبدیل ہوچکا ہے۔‘‘

سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈار گنائی گنڈ آری پل نامی علاقہ میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج، جموں وکشمیر پولس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولس فورس نے مذکورہ علاقہ میں گذشتہ رات تلاشی آپریشن شروع کیا۔

Published: 23 Sep 2018, 11:01 AM IST

انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں موجود ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر مسلح تصادم شروع ہوا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق علاقہ میں 2 سے 3 ملی ٹینٹ محصور ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقہ میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے ایک بڑے حصے کو محاصرے میں لیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔

Published: 23 Sep 2018, 11:01 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Sep 2018, 11:01 AM IST