قومی خبریں

پنجاب پولیس اور گینگسٹرس کے درمیان انکاؤنٹر، ایک پولیس اہلکار شہید

سی آئی اے کی ٹیم چھاپہ مارنے ریاست کے ضلع ہوشیار پور پہنچی تھی کہ اسی دوران گینگسٹرس نے فائرنگ شروع کر دی جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

پنجاب میں آئے دن پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک خبر اتوار  (17مارچ) کو سامنے آئی ہے۔ پنجاب پولیس کی اسپیشل ٹیم سی آئی اے ہوشیار پور ضلع میں غیر قانونی اسلحہ ہونے کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارنے پہنچی تھی، مگر اسی دوران گینگسٹرس نے فائرنگ کرنی شروع کردی جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق پنجاب پولیس کی خصوصی ٹیم سی آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ ہوشیار پور کے گاؤں مکیریاں میں رانا منصور پور نامی شخص کے پاس غیر قانونی اسلحہ موجود ہے جس کے بعد ٹیم چھاپہ مارنے جب مکیران پہنچی تو وہاں پر جرائم پیشہ افراد کی جانب سے فائرنگ شروع  کر دی گئی۔ اس فائرنگ کے جواب میں پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔

Published: undefined

فائرنگ کے اس تبادلے میں سی آئی اے کے ایک اہلکار کے سینے میں گولی لگ  گئی، جس کے بعد اسے فوری طور پر ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس کے سربراہان اس گاؤں کی جانب روانہ ہوگئے۔ پنجاب پولیس کے چھاپے کی ایک چھوٹی سی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراس فائرنگ کے بعد پنجاب پولیس کی اسپیشل ٹیم کے جوان دوڑ رہے ہیں اور آس پاس کے علاقے کو سی آئی اے کی ٹیم نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined