اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ حکومت بنانے کے لیےآئزن کوٹ کے ساتھ !

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی اتحادیوں کے ساتھ مل کر آئزن کوٹ کی قیادت میں حکومت بنانے کے حق میں ہیں اور صہیونی اتحا د کی حکومت کے لئے پر عزم ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ملک کی اگلی حکومت کی قیادت کے لیےگادی آئزن کوٹ کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بینجامن نیتن یاہو کے تحت کام کرنے کے کسی بھی امکان کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ادھر ان کے اس بیان نے ملک میں جاری اتحادی مذاکرات میں ایک نیا موڑ ڈال دیا ہے۔ نفتالی  بینیٹ نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ آئزن کوٹ کی قیادت میں "صہیونی اتحاد کی حکومت" کی تشکیل کے لیے پرعزم ہیں، جو 27 اکتوبر کے غیر حتمی انتخابات کے بعد اسرائیل کی اگلی حکومت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بینیٹ نے واضح کیا کہ وہ اپنے سیاسی اتحادیوں کے ساتھ مل کر آئزن کوٹ کی قیادت میں حکومت بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بینجامن نیتن یاہو یا ان کے دھڑے کی قیادت میں ان کی پارٹی کی حکومت میں شمولیت کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا۔


بینیٹ نے کہا کہ  ان کامقصد ایک ایسی حکومت بنانا ہے جو اسرائیل کو اس کے موجودہ سیاسی اور سیکورٹی بحران سے نکال سکے۔ انہوں نے دلیل دی کہ آئزن کوٹ اس کو حاصل کرنے کے لیے سب سے مضبوط متبادل ہیں۔ بینیٹ نے کہا، "میرا خیال ہے کہ اس سب کو حاصل کرنے کا بہترین متبادل صہیونی اتحاد کی حکومت ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جس پہل کی پیروی کرنے والے ہیں اس سے جلد ہی یہ واضح ہو جائے گا کہ کیا لیکوڈ واقعی اتحاد چاہتا ہے یا وہ مینڈیٹ کے بقیہ 29 دنوں کو ضائع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بینیٹ کا یہ موقف اہم ہے کیونکہ نیتن یاہو کے ساتھ ان کی ملاقات کے بعد سے ہر کوئی ان کے اگلے اقدام پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ قبل ازیں مقامی میڈیا نے بینیٹ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ان خبروں کو مسترد کر دیا تھا کہ وہ نیتن یاہو کی حکومت میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، بینیٹ صرف روٹیشن انتظامات پر بات کریں گے، جس میں آئزن کوٹ پہلے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔