قومی خبریں

جموں و کشمیر میں 30 سے 40 ہزار نوجوانوں کو ملے گی ملازمت: لیفٹیننٹ گورنر

لیفٹیننٹ گورنر گریش مرمو نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو پولس فورس میں بھرتی کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم نے مختلف محکموں میں بھرتی عمل شروع کر رکھا ہے اور بھرتی عمل میں شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گاندربل: لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بہت جلد 30 سے 40 ہزار نوجوانوں کو پولس سمیت مختلف محکموں میں بھرتی کیا جائے گا جس کا عمل پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی کا عمل کم وقت میں مکمل کیا جائے گا اور اس میں شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر مرمو پیر کے روز یہاں منی گام پولس تربیت سینٹر میں منعقدہ ریاستی پولس کے 1043 اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ریاستی پولس سربراہ دلباغ سنگھ اور دوسرے سول و پولس عہدیدار موجود تھے۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 'ہم مزید نوجوانوں کو پولس فورس میں بھرتی کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم نے مختلف محکموں میں بھرتی عمل شروع کر رکھی ہے اور بھرتی عمل میں شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کے لئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں۔ ہم مختلف محکموں میں 30 سے 40 ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے۔ یہ نوکریاں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی'۔

Published: undefined

گریش چندرا مرمو نے کہا کہ حکومت کا مقصد جموں وکشمیر میں ترقی اور امن کو یقنی بنانے کے ساتھ ساتھ بے روزگاروں کو روزگار دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'آج سبھی لوگوں کا مقصد ریاست کی سلامتی، ترقی اور بے روزگاروں کو روزگار دینا ہے۔ ہم اسی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس ریاست میں انوسٹمنٹ آئے۔ یہاں خوب ترقی ہو۔ اس سلسلے میں ہم یہاں ایک انوسٹمنٹ سمٹ کرنے جارہے ہیں۔ اس کے انعقاد کے لئے ہم عمل شروع کرچکے ہیں۔ یہاں معمولات زندگی کا بحال ہونا ضروری ہے۔ اس کے لئے یہاں کے لوگوں کا تعاون ضروری ہے۔ اس میں محکمہ پولس کا کلیدی کردار ہوگا'۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر پولس کے کام کو سراہتے ہوئے کہاکہ 'یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ یہاں سے 1143 جوان پاس آوٹ ہوکر ریاست اور یہاں کے لوگوں کے مال و جان کی حفاظت کریں گے'۔ ان کا مزید کہنا تھا: 'جموں وکشمیر پولس ایک بہت اچھا محکمہ ہے۔ اس نے لاء اینڈ آڈر کی صورتحال اور ملی ٹینسی سے بخوبی نمٹا ہے۔ اس کے لئے میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پولس نے حال ہی میں منعقد ہوئے بی ڈی سی انتخابات کے انعقاد میں جو کردار ادا کیا وہ قابل سراہنا ہے'۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر مرمو نے کشمیر میں حالیہ برف باری سے ہوئی تباہی پر کہا کہ 'ابھی یہاں موسم سرما چل رہا ہے۔ برف باری ہوتی ہے۔ ہم صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم خامیوں کو دیکھ رہے ہیں۔ لوگوں کو زیادہ پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ہم یہ یقنی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر اٹھا رہے ہیں'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined