قومی خبریں

انتخابی اصلاحات بل بھی سیاہ قانون ثابت ہوگا: کانگریس

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ انتخابی اصلاحات قانون کے تحت ووٹر کارڈ کو آدھار سے جوڑا جانا ہے اور اس سے قبائلیوں، دلتوں، پسماندہ اور خواتین کے ووٹ ڈالنے کے حق پر چوٹ لگے گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت انتخابی اصلاحات سے متعلق بل بغیر بحث کے منظور کروا کر زراعت کے قوانین جیسا ایک اور کالا قانون لائی ہے، جس سے ملک کے لاکھوں رائے دہندگان ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم ہوجائیں گے۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس قانون کے تحت ووٹر کارڈ کو آدھار سے جوڑا جانا ہے اور اس سے قبائلیوں، دلتوں، پسماندہ اور خواتین کے ووٹ ڈالنے کے حق پر چوٹ لگے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے سرمائی اجلاس کا آغاز زرعی قوانین کو غیرآئینی طریقے سے پارلیمنٹ میں بغیر بحث کے ختم کروایا اوراجلاس کا اختتام بھی غیر آئینی طریقے سے پارلیمنٹ میں بغیر بحث کے انتخاب سے متعلق قانون پاس کرکے کروایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح زراعت سے متعلق تینوں قانون ملک کے کسانوں کے لیے مہلک تھے، اسی طرح یہ قانون بھی انتخابی اصلاحات کے نام پر ایک خطرناک اقدام ہے۔

Published: undefined

جے رام رمیش سے پریس کانفرنس کے بعد جب پوچھا گیا کہ حکومت نے اس قانون میں لازمی طور پر آدھار کو ووٹر کارڈ کے ساتھ نہ جوڑنے کا التزام کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ سب زبان کا کھیل ہے اور اس قانون کا اصل مقصد لاکھوں لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined