قومی خبریں

بی جے پی اور مہنگائی کا چولی دامن کا ساتھ، اس پارٹی نے صرف سماج میں زہر گھولنے کا کام کیا: بھوپیش بگھیل

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، وزیر اعظم مودی لوک سبھا میں یہ بھی نہیں بتا سکے کہ کسانوں کے احتجاج کے دوران کتنے فوجی شہید ہوئے۔

بھوپیش بگھیل، تصویر یو این آئی
بھوپیش بگھیل، تصویر یو این آئی Prem Singh

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، وزیر اعظم مودی لوک سبھا میں یہ بھی نہیں بتا سکے کہ کسانوں کے احتجاج کے دوران کتنے کسان شہید ہوئے۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے جالندھر میں بی جے پی کی پالیسیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پھوٹ ڈالو، راج کرو کی پالیسی پر کام کرتی ہے، جس نے سماج میں زہر گھولنے کا کام کیا ہے۔ بھوپیش بگھیل بدھ کو پنجاب اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں جالندھر پہنچے، جہاں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے یو پی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں بی جے پی کے پیچھے رہنے کا دعویٰ بھی کیا۔

Published: undefined

بھوپیش بگھیل نے نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور زراعت سے متعلق قوانین پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ان پالیسیوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ بی جے پی نے 70 سال اور سابق وزرائے اعظم سے سوال کرتی ہے، جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ تو اب بی جے پی سے یہ سوال ہے کہ نوٹ بندی سے کتنا کالادھن واپس آیا، جی ایس ٹی سے کس کو فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی لوک سبھا میں یہ بھی نہیں بتا سکے کہ کسانوں کی تحریک کے دوران کتنے کسان شہید ہوئے۔

Published: undefined

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکے ہیں کہ بی جے پی اور مہنگائی کا چولی دامن کا ساتھ ہیں۔ اگر مہنگائی پر قابو پانا ہے تو بی جے پی کو ہرانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا اصول ہے پھوٹ ڈالو اور راج کرو۔ فرقہ واریت اور تبدیلی مذہب میں ان کی مہارت رہی ہے۔ کسی بھی شئی کو فرقہ وارانہ رنگ دے دیتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی، جو پنجاب کے دورے پر ہیں، کے لگائے گئے الزامات ان کی گندی سیاست کو ہی ظاہر کرتے ہیں۔

Published: undefined

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ راہل گاندھی نے انصاف کی بات کہی ہے۔ ملک کی دولت کو صحیح تقسیم کیا جانا چاہیے۔ ہم نے اسے چھتیس گڑھ میں شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن کے ماحول میں بی جے پی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔ کانگریس اسے برداشت نہیں کرے گی اور نہ ہونے دے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined