قومی خبریں

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک کر بنا ڈالے 10 ہزار فرضی ووٹر، ایک شخص گرفتار

ہندوستانی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے اور نکود علاقے میں اپنی کمپیوٹر کی دکان میں ہزاروں فرضی ووٹر شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن 

ہندوستانی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک کیے جانے کا ایک سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ویب سائٹ ہیکر کرنے اور نکود علاقے میں اپنی کمپیوٹر کی دکان میں ہزاروں فرضی ووٹر شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سائبر ہیکروں نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک کر کے تین ماہ میں 10 ہزار سے زیادہ ووٹر شناختی کارڈ بنائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص وپل سینی اسی پاسورڈ سے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر لاگ ان کرتا تھا، جس کا استعمال الیکشن کمیشن کے افسر کر رہے تھے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر کچھ حرکت دیکھی تھی اور کئی جانچ ایجنسیوں کو اس معاملے کی اطلاع دی تھی۔ جانچ کے دوران سینی کی جگہ کا پتہ لگایا گیا اور سہارنپور پولیس کو مطلع کیا گیا۔ سائبر سیل اور سہارنپور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے جمعرات کو سینی کو مچھرہیڑی گاؤں سے گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

سینی کے پاس کمپیوٹر ایپلی کیشن (بی سی اے) میں گریجویشن کی ڈگری ہے۔ پولیس نے اس کی دکان پر بھی چھاپہ ماری کر ہارڈ ڈرائیو اور کمپیوٹر ضبط کیے ہیں۔ پولیس افسران کے مطابق سینی کے بینک اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کا لین دین ہو رہا تھا۔ سہارنپور کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) ایس چنپّا نے کہا کہ ’’ابھی تک ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ ان فرضی شناختی کارڈس کو کیوں بنا رہا تھا، یا کس مقصد سے استعمال کیا جا رہا تھا۔ اس کی جانچ کی جانی باقی ہے۔‘‘ پوچھ تاچھ میں سینی نے مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع کے رہنے والے ارمان ملک کو بھی اپنا ساتھی بتایا ہے۔ دہلی میں جانچ ایجنسیاں اب کورٹ کے ذریعہ سینی کی ریمانڈ مانگے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined