قومی خبریں

شاہین باغ فائرنگ کے ملزم کو عآپ رکن بتانے والے پولس ڈپٹی کمشنر انتخابات سے برطرف

ڈپٹی کمشنر راجیش دیو نے شاہین باغ فائرنگ کے ملزم کے بارے میں انکشاف کیا تھا کہ وہ عآپ سے جڑا ہوا ہے۔ اس لاپروائی سے ناراض الیکشن کمیشن نے دہلی پولس کمشنر سے کہا ہے کہ انھیں انتخابی ڈیوٹی نہ دی جائے۔

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن 

شاہین باغ فائرنگ کے ملزم کپل گوجر کے موبائل سے حاصل تصویر اور اس کے عآپ سے جڑے ہونے کا انکشاف کرنا دہلی پولس ڈپٹی کمشنر راجیش دیو کے لیے مہنگا ثابت ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے راجیش دیو کے طرزعمل پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور انہیں دہلی کے انتخابات سے متعلق کام کاج سے برطرف کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز دہلی کے پولس کمشنر کو حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راجیش دیو کے بارے میں شکایت ان کےسروس ریکارڈ (سی آر) میں بھی درج کی جائے۔

Published: undefined

دہلی اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے کرائم برانچ میں تعینات راجیش دیو کی غیر ذمہ داری سے ناراض الیکشن کمیشن نے پولس کمشنر کے بارے میں کارروائی کی اطلاع جمعرات (6 فروری) کی شام 6 بجے تک کمیشن کو دینے کی ہدایت دی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ انھیں کس بھی طرح کی انتخابی ڈیوٹی پر نہ لگایا جائے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹس جاری کیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ عآپ نے راجیش دیو کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت کی تھی اور کہا تھا کہ الیکشن سے ٹھیک پہلے بغیر کچھ ثابت ہوئے کسی بھی سیاسی پارٹی کا نام آخر کس طرح لیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی عآپ لیڈر سنجے سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ کسی قصوروار شخص کے ساتھ عآپ کا کوئی لیڈر تصویر کھنچواتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ لیڈر بھی قصوروار ہو گیا۔ اگر ایسا ہے تو بی جے پی کے کئی سرکردہ لیڈروں کی تصویریں ملزموں اور مجرموں کے ساتھ موجود ہیں، تو کیا انھیں بھی ملزم اور مجرم مان لیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined