قومی خبریں

کورونا وائرس: آر ایس ایس کی بنگلورو میں منعقد ہونے والی میٹنگ رد

آر ایس ایس کی ایک کمیٹی کی تین روزہ سالانہ میٹنگ اتوار کو بنگلورو میں ہونی تھی، لیکن ملک بھر میں پھیل رہے کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے اس میٹنگ کو رد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک بھر میں پھیل رہے کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے آر ایس ایس نے اتوار سے بنگلورو میں شروع ہونے والی سہ روزہ میٹنگ کو رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ آر ایس ایس کی ’کل ہند ایوان نمائندگان‘ کی سالانہ میٹنگ تھی۔ میٹنگ رد کرنے کی جانکاری خود آر ایس ایس کے سرکردہ لیڈر بھیا جی جوشی نے دی۔ بھیا جی جوشی کا کہنا ہے کہ ابھی پورے ملک میں کورونا وائرس کا خطرہ پھیلا ہوا ہے۔ انتظامیہ کے ذریعہ گزارش کیے جانے کے بعد اب سبھی کو اس کی روک تھام میں لگنا ہے، لہٰذا ایوانِ نمائندگان کی میٹنگ فی الحال رد کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی بھاجی جوشی نے آر ایس ایس ورکروں سے کہا ہے کہ اس بیماری کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور بیداری لائیں۔

Published: 14 Mar 2020, 12:30 PM IST

غور طلب ہے کہ آر ایس ایس کی یہ سہ روزہ سالانہ میٹنگ اتوار کو بنگلورو میں طے تھی۔ کل ہند ایوان نمائندگان آر ایس ایس کا فیصلہ لینے والا سرکردہ ادارہ ہے۔ آر ایس ایس اور اس کی ذیلی تنظیموں کے 1500 منتخب نمائندگوں کی اس میٹنگ میں شرکت کی امید تھی۔ مانا جا رہا تھا کہ آر ایس ایس میٹنگ کے دوران اپنے 15 لاکھ سویم سیوکوں کو سماج میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے سرگرم کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کرتا۔

Published: 14 Mar 2020, 12:30 PM IST

قابل ذکر ہے کہ اس میٹنگ میں آئندہ ایک سال کے لیے تنظیم کا خاکہ تیار کیا جاتا۔ میٹنگ میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈّا اور تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش کو بھی شامل ہونا تھا۔

Published: 14 Mar 2020, 12:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Mar 2020, 12:30 PM IST