قومی خبریں

تلنگانہ بھر میں کووڈ اصولوں کے مطابق تعلیمی ادارے کھلے

ریاستی حکومت نے پہلے ہی اسکول کو ہدایت دی ہے کہ وہ تازہ طور پر چاول اور دیگر اشیاء جن کی پکوان کے لئے ضرورت ہوتی ہے، حاصل کرتے ہوئے دوپہر کا کھانا فراہم کریں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں آج سے تعلیمی ادارے کھولے گئے جس میں 9 ویں کے ساتھ ساتھ آگے کی جماعتوں کا کووڈ-19 کے احتیاطی اقدامات کے ساتھ آغاز ہوا۔ کلاس رومس میں طلبہ کے درمیان سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کے لئے ایک طالب علم کو ایک بنچ پر بٹھایا گیا اور دو طلبہ کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھا گیا۔ بعض اسکولس نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے بنچس پر نشان لگا دیا اور طلبہ کو ہدایت دی گئی کہ مقررہ مقام پر ہی وہ بیٹھے۔

Published: undefined

ریاستی حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلہ کے مطابق اسکولس میں حاضر ہونے کے خواہشمند طلبہ نے اپنے والدین سے رضامندی کا تحریری مکتوب حاصل کرتے ہوئے اسکول میں داخل کیا۔ کووڈ کی وبا کی وجہ سے مارچ 2020 سے تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا۔ کووڈ-19 کے احتیاطی اقدام کے طور پر طلبہ کی جانچ تھرمل گنس کے ساتھ کروانے کے ساتھ ساتھ اسکول اور کالج میں داخلہ سے قبل ان کے ہاتھوں کو جراثیم سے پاک بنایا گیا۔

Published: undefined

ریاستی حکومت نے پہلے ہی اسکول کو ہدایت دی ہے کہ وہ تازہ طور پر چاول اور دیگر اشیاء جن کی پکوان کے لئے ضرورت ہوتی ہے، حاصل کرتے ہوئے دوپہر کا کھانا فراہم کریں۔ اسی طرح کے انتظامات ریاست بھر کے جونیر کالجوں میں کیے گئے۔ کالجوں کے طلبہ کی تعداد کی بنیاد پر انتظامیہ نے طلبہ کی کلاسس کی زمرہ بندی کی۔ بعض کالجوں میں سال اول کے لئے ایک دن اور سال دوم کے لئے دوسرے دن کلاسس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کالجوں میں الگ تھلگ کمروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined