قومی خبریں

100 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے پرکاش راج کو کیا طلب

تمل ناڈو واقع تریچی کے مشہور ’پرنو جویلرس‘ کے یہاں پی ایم ایل اے کے تحت کل سرچ آپریشن کے دوران کئی ایسے کاغذات ملے تھے جس سے تقریباً 23 لاکھ 70 ہزار روپے کے مشتبہ لین دین کی جانکاری ملی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پرکاش راج، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پرکاش راج، تصویر سوشل میڈیا

 

مرکزی جانچ ایجنسی ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے ’پرنو جویلرس‘ گولڈ پونجی اسکیم گھوٹالہ معاملے میں مشہور اداکار پرکاش راج کو پوچھ تاچھ کے لیے سمن بھیجا ہے۔ دراصل ای ڈی اسی گولڈ اسکیم گھوٹالہ میں پی ایم ایل اے کے تحت تفتیش کر رہی ہے۔ اس گولڈ پونجی اسکیم کے تحت تقریباً 100 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کو انجام دیا گیا ہے۔ اداکار پرکاش راج پرنو جویلرس کے برانڈ ایمبسڈ تھے ایسے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پرکاش راج سے پوچھ تاچھ کرنا بے حد ضروری ہے۔

Published: undefined

ای ڈی ذرائع کے مطابق تمل ناڈو واقع تریچی کے مشہور پرنو جویلرس کے یہاں پی ایم ایل اے کے تحت کل سرچ آپریشن کے دوران کئی ایسے کاغذات ملے تھے جس سے تقریباً 23 لاکھ 70 ہزار روپے کے مشتبہ لین دین کی جانکاری ملی ہے۔ اتنا ہی نہیں، ای ڈی نے تلاشی کے دوران 11 کلو 60 گرام سونے کے زیورات کو بھی ضبط کیا تھا۔ اس کے بعد اداکار پرکاش راج کو اس معاملے میں پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ 10 دنوں کے اندر انھیں ای ڈی کے سامنے حاضر ہونا ہوگا۔ ان سے چنئی میں پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ای ڈی نے تریچی کے تحقیقاتی معاشی جرائم سیل کے ذریعہ درج ایک ایف آئی آر کے بعد پرنو جویلرس کے خلاف پی ایم ایل اے کے تحت کیس درج کیا ہے۔ اس ایف آئی آر میں الزام ہے کہ پرنو جویلرس نے عوام سے کافی ریٹرن دینے کا وعدہ کر تقریباً 100 کروڑ روپے گولڈ سے جڑی ایک پونجی اسکیم میں سرمایہ کاری کروائی۔ لیکن بعد میں پرنو جویلرس اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گیا اور تمل ناڈو میں تمام شوروم راتوں رات بند کر دیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined