قومی خبریں

ای ڈی نے فاروق عبداللہ کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا

مرکزی تفتیشی ایجنسی نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو ای ڈی کے سری نگر میں واقع دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے

ڈاکٹر فاروق عبداللہ، تصویر یو این آئی
ڈاکٹر فاروق عبداللہ، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: نیشنل کانفرنس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ کو جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کی طرف سے طلب کیے گئے اپوزیشن لیڈروں میں اب فاروق عبداللہ بھی شامل ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فاروق عبداللہ کو آج یعنی جمعرات کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 2022 میں اس معاملے میں سری نگر لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ 86 سالہ رہنما فاروق عبداللہ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔

Published: undefined

یہ معاملہ جے کے سی اے کے بینک کھاتوں سے غیر واضح نقد رقم نکالنے کا ہے۔ یہ رقم مبینہ طور پر جے کے سی اے کے عہدیداروں سمیت غیر منسلک جماعتوں کے مختلف ذاتی بینک کھاتوں میں منتقلی کے ذریعے نکال لی گئی تھی۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ یہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے فنڈز نکالنے سے متعلق معاملہ ہے۔ ای ڈی کا معاملہ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کی طرف سے 2018 میں انہی الزامات پر داخل کی گئی چارج شیٹ پر مبنی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined