قومی خبریں

گوا میں ’بگ ڈیڈی کسینو‘ اور ’گولڈن گلوب ہوٹلس پرائیوٹ لمیٹیڈ‘ پر ای ڈی کا چھاپہ

تلاشی میں تقریباً 2.25 کروڑ روپے نقد، 14 ہزار امریکی ڈالر اور تقریباً 8.50 لاکھ روپے کی ‏دیگر غیر ملکی کرنسی ضبط کی گئی۔ آپریشن کے دوران کئی کرپٹو کرنسیوں کو منجمد کر دیا گیا۔

ای ڈی، تصویر آئی اے این ایس
ای ڈی، تصویر آئی اے این ایس 

پنجی: بگ ڈیڈی کسینو اور میسرس گولڈن گلوب ہوٹلس پرائیوٹ لمیٹیڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے پنجی زونل آفس نے گوا، دہلی-این سی آر، ممبئی اور راجکوٹ سمیت 15 مقامات پر تلاشی لی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) 1999 کی دفعات کے تحت کی ہے۔

Published: undefined

ای ڈی کی کارروائی کے دوران کرپٹو کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کا پردہ فاش ہوا۔ ای ڈی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ کیسینو غیر ملکی کرنسی کے بدلے صارفین کو پوکر چپس دے رہا تھا اور جیتنے والے کو اس کی درخواست پر غیر ملکی کرنسی میں ہی ادائیگی کی جا رہی تھی۔ میسرس گولڈن گلوب ہوٹلس پرائیوٹ لمیٹیڈ کے تحت کیسینو کے ملازمین کئی آن لائن کیسینو پلیٹ فارموں کو فعال طورسے فروغ دے رہے تھے۔

Published: undefined

تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فائنانشیل لین دین کے لئے پوکر کھلاڑیوں سے تعلق رکھنے والے کریپٹو کرنسی والیٹ کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ دبئی اور دنیا بھر کے مختلف مقامات پر یو ایس ڈی ٹی ٹرانسفر کی سہولت کے لئے کرپٹو والیٹ کے ذریعے انگڑیا خدمات کا استعمال کیا گیا۔ جوئے کی جیت کے بعد رقم جمع کرنے اور نکالنے کے لیے کئی میول اکاؤنٹ (غیر قانونی رقم کو قانونی بنانے والے کھاتے) کی شناخت کی گئی جنہیں بعد میں بیرون ملک منتقل کیا جاتا تھا۔

Published: undefined

ای ڈی کی تلاشی مہم کے دوران، تقریباً 2.25 کروڑ روپے نقد، 14 ہزار امریکی ڈالر اور تقریباً 8.50 لاکھ روپے کی دیگر غیر ملکی کرنسی ضبط کی گئی۔ آپریشن کے دوران 90 لاکھ روپئے سے زیادہ مالیت کی یو ایس ڈی ٹی سمیت کئی کرپٹو کرنسیوں کو منجمد کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل شواہد اور مجرمانہ دستاویزات ضبط کر لئے گئے جو فیما کی خلاف ورزی اور سرحد پار حوالہ/ کرپٹو لین دین کے لنک قائم کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined