قومی خبریں

مئی میں ایکسپورٹ 36.47 فیصد کم ہوا

کورونا وبا کے سبب بین الاقوامی بازار میں مانگ کم ہونے سے رواں برس کے مئی ماہ میں ہندوستانی ایکسپورٹ (برآمد) 36.47 فیصد کم ہو کر 19.05 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

ہندوستان کی معیشت پہلے سے ہی پریشانیوں سے دو چار تھی اور اس کے اوپر سے کورونا کی وبا آ گئی جس نے تو پوری دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ کورونا وبا کے سبب بین الاقوامی بازار میں مانگ کم ہونے سے رواں برس کے مئی ماہ میں ہندوستانی ایکسپورٹ (برآمد) 36.47 فیصد کم ہو کر 19.05 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارتِ تجارت و صنعت نے پیر کے روز جاری اعداد و شما رمیں بتایا گیا ہے کہ مئی 2019 میں ہندوستانی ایکسپورٹ 29.99 ارب ڈالر تھا جو اب کم ہو کر 19.05 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔

Published: undefined

مئی 2020 میں چمڑا اور متعلقہ پیداواروں کے ایکسپورٹ میں 75.07 فیصد، دستکاری میں 72.77 فیصد، زیورات میں 68.83 فیصد، پٹرولیم پیداوار میں 68.46 فیصد، کپڑے میں 66.19 فیصد، جوٹ اور متعلقہ پیداوار میں 65.07 فیصد، گوشت اور ڈیری پیداوار اور چکن میں 56.38 فیصد، چائے میں 26.94 فیصد اور کاجو میں 32.86 فیصد کی کمی آئی ہے۔

Published: undefined

خام لوہے کے ایکسپورٹ مین حالانکہ 103.04 فیصد، دوا اور فارما میں 17.32 فیصد، مصالحے مین 10.55 فیصد اور چاول میں 7.64 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ریزرو بینک آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں ابھی تک اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کا ایکسپورٹ مجموعی طور پر 61 ارب 57 کروڑ ڈالر ہے، اس میں 33.66 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔اسی مدت میں کل درآمد (امپورٹ) 48.31 فیصد کم ہو کر 57 ارب 19 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined