قومی خبریں

لاک ڈاؤن ہٹنے کے بعد بھی بڑھ رہا بحران، اکتوبر میں بے روزگاری مزید بڑھی!

سی ایم آئی ای کے مطابق زرعی سیکٹر میں اصلاح کے حکومت کے تمام دعووں کے باوجود اکتوبر میں دیہی علاقوں میں ایک فیصد اضافہ کے ساتھ بے رزگاری شرح 6.90 فیصد درج کی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان میں کورونا بحران کے سبب نافذ لاک ڈاؤن میں چھوٹ کے باوجود معیشت کا بحران گہراتا جا رہا ہے، جس سے بے روزگاری گھنٹے کی جگہ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونومی (سی ایم آئی ای) کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں بے روزگاری شرح ستمبر کے مقابلے اکتوبر مہینے میں بڑھ کر 6.98 فیصد پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں ملک کی بے روزگاری شرح 6.67 فیصد تھی، جس میں اکتوبر میں 0.31 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

سی ایم آئی ای کی رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں کی بات کریں تو زرعی سیکٹر میں اصلاح کے حکومت کے تمام دعووں کے باوجود بھی یہاں اکتوبر میں بے روزگاری شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ دیہی علاقوں میں ایک فیصد اضافہ کے ساتھ بے روزگاری شرح 6.90 فیصد درج کیا گیا ہے۔ حالانکہ ان اعداد و شمار کے مطابق اس دوران شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح کم ہوئی ہے۔ اکتوبر میں ملک کے شہری علاقوں میں بے روزگاری شرح 7.15 فیصد درج کی گئی جب کہ ستمبر میں 8٫45 فیصد تھی۔

Published: undefined

دراصل ہندوستان میں کورونا بحران کا ملک کی معیشت پر بڑا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ خصوصاً مارچ سے مئی کے دوران نافذ سخت لاک ڈاؤن کے سبب ہندوستانی معیشت ایک طرح سے پٹری سے ہی لڑکھڑا گئی ہے۔ حالانکہ اس کے بعد سخت لاک ڈاؤن میں گزشتہ کچھ مہینوں سے ڈھیل ضرور دی گئی، لیکن اس کے باوجود معاشی حالت نہیں سنبھل پائی ہے۔ اس وجہ سے بڑے پیمانے پر کام دھندے بند ہو گئے ہیں، جس سے اتنی ہی زیادہ تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔

Published: undefined

معیشت کو لگے جھٹکے کا اثر یہ ہوا کہ جون میں ختم سہ ماہی میں ہندوستان کی معاشی ترقی منفی میں چلی گئی تھی۔ سخت لاک ڈاؤن کے بعد جون سہ ماہی میں منفی 23.9 فیصد معاشی ترقی کی رپورٹ کے بعد ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، موڈیز سمیت تمام عالمی معاشی ریٹنگ اداروں نے اس پورے مالی سال میں ملک کی معاشی شرح ترقی کے اندازے کو گھٹا دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined