برتھ ڈے بوائے شاہ رخ کی وہ 5 فلمیں جسے دیکھ کر ڈر گئے ان کے شیدائی

55 سالہ شاہ رخ خان نے کچھ ایسی فلمیں بھی کی ہیں جن میں انھوں نے منفی کردار نبھائے اور ناظرین کے دل و دماغ میں ایک سہرن سی پیدا کر دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

بالی ووڈ میں 'کنگ خان' کے نام سے مشہور رومانس کے بادشاہ یعنی شاہ رخ خان آج اپنی 55ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ رومانی کرداروں میں جان ڈال دینے والے شاہ رخ خان کے بارے میں ان کے چاہنے والوں کو معلوم ہوگا کہ پہلے وہ رومانی فلموں میں کم ہی کام کرتے تھے، بلکہ ایسی فلمیں کیا کرتے تھے جسے دیکھ کر ان کے شیدائی کبھی حیران رہ جاتے تھے تو کبھی ڈر جاتے تھے۔ آج ہم بتانے جا رہے ہیں شاہ رخ خان کی پانچ ایسی فلموں کے بارے میں جنھیں دیکھ کر نہ صرف شاہ رخ کے فین ڈر گئے، بلکہ آج بھی جب ان کرداروں کو یاد کرتے ہیں تو ایک خوف کا احساس ہونے لگتا ہے۔

بازیگر:

سال 1993 میں آئی شاہ رخ خان کی فلم 'بازیگر' میں ان کا کردار منفی تھا۔ اس فلم میں کنگ خان کے ساتھ کاجول اور شلپا شیٹی تھیں۔ بازیگر میں شاہ رخ نے سیریل کلر کا کردار نبھایا تھا جو بدلہ لینے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔


ڈر:

آپ نے شاہ رخ خان کا وہ مشہور ڈائیلاگ تو سنا ہی ہوگا- آئی لو یو ک ک ک کرن۔ شاہ رخ نے یہ ڈائیلاگ فلم 'ڈر' میں بولا تھا جس میں وہ منفی کردار میں تھے۔ یہ فلم بھی 1993 میں ہی ریلیز ہوئی تھی۔ اس میں شاہ رخ کے ساتھ جوہی چاؤلہ اور سنی دیول موجود تھے۔

انجام:

1994 میں آئی شاہ رخ کی فلم 'انجام' نے بھی ناظرین کے دل و دماغ میں سہرن پیدا کر دی تھی۔ اس فلم میں شاہ رخ کے اپوزٹ مادھوری دیکشت تھیں۔ فلم میں شاہ رخ کا کردار نفسیاتی مرض کا شکار تھا جو مادھوری کو پانے کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔

جوش:

سنہ 2000 میں ریلیز ہوئی فلم 'جوش' میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایشوریہ رائے اور چندر چور سنگھ نظر آئے تھے۔ فلم میں شاہ رخ منفی کردار میں تھے اور ایشوریہ کے بھائی کا کردار نبھایا تھا۔

ڈان:

2011 میں ریلیز ہوئی شاہ رخ کی فلم 'ڈان'، امیتابھ بچن کی فلم 'ڈان' کا ریمیک تھی۔ شاہ رخ نے اس فلم میں ایک مافیا ڈان کا کردار نبھایا تھا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔