قومی خبریں

کرناٹک میں قبل از وقت اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان: کمار سوامی

کمار سوامی نے الزام لگایا کہ قومی پارٹیاں ریاست کے عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے ریاست کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔

کمار سوامی، تصویر آئی اے این ایس
کمار سوامی، تصویر آئی اے این ایس 

کلبرگی: کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور جنتا دل (ایس) لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے اتوار کے روز کہا کہ کرناٹک میں قبل از وقت اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔ کمار سوامی نے یہاں کہا کہ ان کی پارٹی انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قومی پارٹیاں ریاست کے عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے ریاست کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔

Published: undefined

میکیڈاٹو پلان پر، انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی آبی وسائل کے وزیر، کرناٹک اور تمل ناڈو ریاستیں متفق ہوں تو وہ بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی جماعتوں کے پاس وہ معیار نہیں ہے کہ وہ مکیڈاٹو کے مسئلے کو حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی آبی وسائل کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ کرناٹک اور تامل ناڈو کے درمیان تنازع کو باہمی بات چیت سے حل کیا جائے گا۔ وہ ہمارے عوام کے پینے کے پانی کے بحران کے کوآرڈینیٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں کو بیٹھ کر اتفاق رائے تک پہنچنا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو