جے پی نڈا، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا کی رہائش پر 6 ستمبر، یعنی آج ہونے والی ڈنر پارٹی رَد ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ این ڈی اے اراکین پارلیمنٹ کے لیے جے پی نڈا نے اپنی رہائش پر خصوصی عشائیہ کا انتظام کیا تھا، لیکن دہلی میں شدید بارش اور سیلاب سے ہوئے نقصانات کے سبب اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ عشائیہ ہندوستان کے نائب صدر کے انتخاب کی تربیت کے دوران ہونا تھا، لیکن اب یہ نہیں ہوگا۔
Published: undefined
دراصل 9 ستمبر کو نائب صدر کا انتخاب ہونا ہے۔ اس وجہ سے سبھی سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بی جے پی نے سبھی اراکین پارلیمنٹ کو 6 ستمبر تک دہلی پہنچنے کی ہدایت دی تھی۔ سبھی اراکین پارلیمنٹ کی موجودگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی جے پی نڈا نے ہفتہ کے روز اپنے گھر پر ڈنر پارٹی رکھی تھی۔ سبھی اراکین پارلیمنٹ کو شام 7 بجے تک اس پارٹی میں شامل ہونا تھا۔ یہ پارٹی تو اب نہیں ہو پائے گی، لیکن ان اراکین پارلیمنٹ کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بھی ایک دعوت رکھی گئی ہے۔ نائب صدر عہدہ کے لیے انتخاب سے ایک دن قبل یعنی 8 ستمبر کو پی ایم مودی نے اپنی رہائش پر سبھی اراکین پارلیمنٹ کو عشائیہ کے لیے مدعو کیا ہے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ دہلی پہنچ چکے سبھی اراکین پارلیمنٹ پارٹی کی طرف سے منعقد ورکشاپ میں رکنے والے ہیں۔ سبھی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 7 ستمبر تک ورکشاپ پہنچ جائیں۔ نائب صدر انتخاب کے لیے ووٹنگ سے قبل منعقد ہونے والا یہ ورکشاپ پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ کے جی ایم سی بال یوگی بھون میں رکھا گیا ہے۔ 9 ستمبر کو ہونے والے اس انتخاب کے لیے برسراقتدار طبقہ اور حزب اختلاف طبقہ، دونوں نے ہی اپنے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ سی پی رادھاکرشنن این ڈی اے کی طرف سے امیدوار بنائے گئے ہیں، جبکہ بی سدرشن ریڈی کو انڈیا بلاک نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ چونکہ اس انتخاب میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کے ہی اراکین ووٹ ڈالیں گے، اس لیے این ڈی اے اور انڈیا بلاک دونوں نے اپنے امیدوار کو فتحیاب کرنے کے لیے پورا زور لگا دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز