قومی خبریں

قتل، اغوا، گینگ وار اور عصمت دری جیسی مجرمانہ سرگرمیوں کے سبب دہلی جرائم میں نمبر 1 بن چکا ہے: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ ’’امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا ذمہ دار بی جے پی اور عآپ دونوں ہے۔ مرکز میں بی جے پی اور ریاست میں عآپ، دونوں نے مل کر دہلی کی عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

 

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ راجدھانی دہلی پچھلے 11 سالوں سے جرائم میں نمبر 1 ہے۔ دہلی کی بربادی کے ذمہ دار اروند کیجریوال ہیں جنہوں نے 2013 میں دہلی کی عوام کے ساتھ گمراہ کن وعدے کر کے اقتدار کو اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ کیجریوال نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ دہلی کی حکومت ہمارے حوالے کر دو ہم دہلی کے امن و امان کو بہتر کر کے سب کچھ ٹھیک کر دیں گے۔ دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ اروند کیجریوال بذات خود ایک ریٹائرڈ  ایڈمنسٹریٹو ہیں۔ اس کے باوجود انہوں نے اس طرح کا بے تکا بیان دے کر عوام کو گمراہ کیا ہے اور دھوکہ دیا ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کیجریوال کو ایک کمزور اور مجبور وزیر اعلیٰ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال 3 بار دہلی کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں اور ان کی ناک کے نیچے روزانہ قتل، گینگ وار، ڈکیتی، خواتین پر ظلم، جنسی ہراسانی اور عصمت دری جیسے واقعات ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دہلی کے امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا ذمہ دار بی جے پی اور عآپ دونوں ہے۔ مرکز میں بی جے پی اور ریاست میں عآپ، دونوں نے مل کر دہلی کی عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ ان کے تحفظ میں مجرم کھلے عام مجرمانہ کارروائیوں کو انجام دے رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں مرکزی وزیر داخلہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے کیونکہ وہ اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانے میں ناکام ہیں۔

Published: undefined

کانگریس صدر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج جو دہلی کی حالت ہے اس کی وجہ سے سماج کا ہر طبقہ خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ کھلے عام لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے، گھروں تک میں لوگ محفوظ نہیں ہیں۔ عام آدمی پارٹی کا سربراہ جس پر بدعنوانی کا الزام ہے، بذات خود گینگ وار، بھتہ خوری اور دھمکی دینے والے غنڈوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک گینگ چلا رہا ہے۔ عوام کے درمیان دہلی کے بگڑتے حالات کی دہائی دی جا رہی ہے، جبکہ کیجریوال، منیش سودیا، سنجے سنگھ شراب گھوٹالہ اور ستیندر جین منی لانڈرنگ معاملے میں جیل جا چکے ہیں۔ ان کے 18 اراکین اسمبلی فوجداری مقدمات اور بھتہ خوری معاملہ میں جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کیجریوال پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ’کٹر ایماندار‘ کیجریوال اپنے تئیں لوگوں کی ناپسندیدگی سے پورے طور پر ہِل چکے ہیں۔ عوام نے انہیں پورے طور پر نظر انداز کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب وہ عوام کے درمیان جاتے ہیں تو انہیں مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 11 سالہ دور حکومت میں کیجریوال نے جن غریبوں کے لیے کچھ نہیں کیا آج انہی کے یہاں بار بار جانا پڑ رہا ہے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ جیل سے رہا ہونے کے بعد بدعنوانی کے ملزم کو چاہیے تھا کہ دہلی کی عوام کے لیے کچھ کرتے، ان کے دکھ درد کو تھوڑا کم کرتے۔ لیکن وہ ایسا نہ کر کے صرف اور صرف ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined