قومی خبریں

ڈی ایس ایس ایس بی نے نکالی ٹی جی ٹی اُردو کی 161 اسامیاں

ٹی جی ٹی اُردو اساتذہ کی اسامیوں کے تعلق سے بات کرتے ہوئے اُردو، پنجابی و دیگر ہندوستانی زبانوں کے محسن شمس الدین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈی ایس ایس ایس بی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ڈی ایس ایس ایس بی، تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: دہلی سب آرڈینیٹ سروسز سلیکشن بورڈ ( ڈی ایس ایس ایس بی) نے تعلیمی شعبہ میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔ جاری کردہ اشتہار نمبر 2025,06 کے مطابق مختلف مضامین کے ٹی جی ٹی اساتذہ کے ساتھ ساتھ اردو کے اساتذہ کے لیے بھی اہم اسامیاں نکالی گئی ہیں۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی جی ٹی اردو (مرد) کے لیے کل 45 اسامیاں نکالی گئی ہیں، جس میں 28 نشستیں او بی سی زمرہ، 1 ایس سی، 2 ایس ٹی اور 14 ای ڈبلیو ایس کے لیے مخصوص ہیں۔ جبکہ ٹی جی ٹی اردو (خواتین) کے لیے کل 116 اسامیاں نکالی گئی ہیں، ان میں 81 نشستیں او بی سی، 35 ای ڈبلیو ایس کے لیے مختص ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر 161 اسامیاں صرف اردو ٹی جی ٹی اساتذہ کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

Published: undefined

درخواستیں آن لائن جمع ہوں گی، جس کا آغاز 9 اکتوبر 2025 کو دوپہر 12 بجے سے ہوگا جبکہ درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 7 نومبر 2025 رات 11 بج کر 59 منٹ تک رکھی گئی ہے۔ اہل امیدوار اپنی درخواستیں ڈی ایس ایس ایس بی کی سرکاری ویب سائٹ dsssb.delhi.gov.in کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔

Published: undefined

ٹی جی ٹی اُردو اساتذہ کی اسامیوں کے تعلق سے بات کرتے ہوئے اُردو، پنجابی و دیگر ہندوستانی زبانوں کے محسن شمس الدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن اُمیدواروں کا پچھلی مرتبہ اگر کسی وجہ سے سلیکشن نہیں ہو پایا تھا، ان کے پاس ماضی میں ہوئی غلطی کو سدھارنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی جی ٹی اُردو کے اُمیدواروں کو چاہئے کہ وہ سب سے پہلے درخواست فارم پُر کریں۔ تاہم پُرسکون ذہن و مثبت فکر کے ساتھ امتحان کی تیاریوں میں لگ جائیں، کیونکہ ڈی ایس ایس ایس بی نے اتنے کم وقت میں دوسری مرتبہ یہ اسامیاں نکالی ہیں۔ انہوں نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ امتحان کی تیاری کے ساتھ ساتھ وہ اس بات پر بھی زور دیں کہ جو امیدوار او بی سی زمرے میں آتے ہیں وہ اپنا این سی ایل اور او بی سی سرٹیفکیٹ بنوا کر رکھیں تاکہ تقرری کے وقت کسی طرح کی مشکلات پیش نہ آئے۔

Published: undefined

اس درمیان ماسٹر شمس الدین نے محکمہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لگے ہاتھ ڈی ایس ایس ایس بی کی بھرتی میں عمر کی حد بڑھائی جائے اور دوسری ریاستوں میں عمر کی حد کے جو اصول و ضوابط ہیں اسی طرز پر پالیسی بنائی جائے تاکہ ان اُمیدواروں کو بھی موقع مل سکے جو محکمہ تعلیم میں برسوں سے گیسٹ اساتذہ اور کانٹریک اساتذہ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined