قومی خبریں

ڈاکٹر کلبِ صادق سرسید کے جانشین تھے: جماعت اسلامی

مولانا ڈاکٹر کلب صادق کے سانحہ ارتحال پر جماعت اسلامی یوپی مشرق کے ایک مندوب نے جمعہ کو مرحوم کے اہل خانہ سے مل کر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے غم سے نڈھال اہل خانہ کی غم گساری کی

مولانا کلب صادق، تصویر نواب اختر
مولانا کلب صادق، تصویر نواب اختر 

لکھنو: معروف عالم دین و آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا ڈاکٹر کلب صادق کے سانحہ ارتحال پر جماعت اسلامی یوپی مشرق کے ایک مندوب نے جمعہ کو مرحوم کے اہل خانہ سے مل کر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے غم سے نڈھال اہل خانہ کی غم گساری کی۔

Published: undefined

ڈاکٹر صادق کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوپی مشرق کے امیر حلقہ ڈاکٹر ملک فیصل فلاحی نے کہا کہ مولانا کی شکل میں قوم نے ملی اتحاد کے علمبردار ایک عظیم رہنما کو کھو دیا ہے۔ مولانا کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پورا نہیں کیا جاسکتا۔ مولانا تاعمر ملی اتحاد اور قوم کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم سے آراستہ کرنے کی ہمہ تن کوشش کرتے رہے۔ وہ سرسید کے اصل جانشین تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے تعلیمی مشن کے تحت ملت کے نونہالوں کو اعلی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے جو متعدد ادارے قائم کئے ہیں۔ملت ان سے صدیوں تک مستفید ہوتی رہے گی۔ان کے مشن کو فروغ دینا ہی ان کے لئے سچا خراج عقیدت ہوگا۔

Published: undefined

ڈاکٹر فیصل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر صاحب ایک عالم دین، متقی و پرہیزگار، بہترین خطیب، ماہر تعلیمات،کامیاب سماجی رہنما اور قوم کی فلاح وبہبود کے لئے ایک مخلص قائد اور اس کے تئیں جہد مسلسل کے پیکرتھے۔ اسلامی علوم کے ماہر ہونے کے ساتھ وہ ملک وملت کے مسائل پر بڑی گہری نظر رکھتے تھے اور اپنے موقف کا بربلا اظہار کرتے تھے۔

Published: undefined

مرحوم کو یاد کرتے ہوئے امیر حلقہ نے کہا کہ ڈاکٹر صادق جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اجلاس میں شرکت کر کے اپنے قیمتی خطابات سے مستفید کرتے تھے۔مختصر الفاظ میں وسیع معنی کا احاطہ ان کی امتیازی خصوصیت تھی ملت کے ہر حلقے میں مقبول تھے برادران وطن میں بھی قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

Published: undefined

انہوں نے مرحوم کے بلند درجات و تسکین روح کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ان چنندہ اشخاص میں سے تھے جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور اپنے کارناموں اور قربانیوں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔مولانا نے انفرادی طور سے جو ناقابل فراموش خدمات انجام دیں ہیں ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

Published: undefined

مندوب میں شامل جامعہ الفلاح میں شعبہ دعوت و ارشاد کے ڈائرکٹر مولانا طاہر مدنی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سادگی و منکسر المزاجی آپ کا خاص وصف تھا۔مرحوم نے اپنی دینی اور علمی خدمات کے گہرے نقوش چھوڑے ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔آپ کی رحت سے ملت کو ایک کاری زخم لگا ہے جس کی کسک نہ معلوم کب تک محسوس کی جاتی رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined