قومی خبریں

ڈاکٹر کفیل کو کلین چٹ نہیں دی گئی، یو پی حکومت کا دعویٰ

اتر پردیش حکومت نے کہا ہے کہ سال 2017 میں دماغی بخار کی وجہ سے بچوں کی موت کے معاملے میں ڈاکٹر کفیل کو کلین چٹ نہیں دی گئی ہے اور ملزم ڈاکٹر اس معاملے میں غلط بیانی کر کے بھرم پھیلا رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا فائل فوٹو ڈاکٹر کفیل

لکھنؤ: اتر پردیش حکومت نے گورکھپور میں واقع بابا راگھو داس (بی آر ڈی) میڈیکل کالج کے معطل ڈاکٹر کفیل خان اور دو دیگر افراد کے بارے میں بیان دیا ہے کہ سال 2017 میں دماغی بخار کی وجہ سے بچوں کی موت کے معاملے میں انھیں کلین چٹ نہیں دی گئی ہے اور ملزم ڈاکٹر اس معاملے میں غلط بیانی کر کے بھرم پھیلا رہے ہیں۔

Published: 03 Oct 2019, 8:42 PM IST

محکمہ صحت و تعلیم کے چیف سکریٹری رجنیش دوبے نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دو سال قبل بی آر ڈی میڈیکل کالج اسپتال میں شعبۂ امراضِ اطفال کے ڈاکٹر کفیل خان کے علاوہ راجیو مشرا، ستیش کمار کو معطل کرکے تفتیش کے احکامات دیے گئے تھے۔ ان تینوں پر عائد تمام الزامات پر حکومت نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی انھیں کلین چٹ دی گئی ہے۔

Published: 03 Oct 2019, 8:42 PM IST

دوبے نے الزام عائد کیا کہ سوشل میڈیا اور دیگر تشہیری ذرائع کے ذریعے ڈاکٹرخان خود کو الزام سے بری بتاکر گمراہی کے حالات پیدا کر رہےہیں۔ ڈاکٹر خان پر بدعنوانی، ڈسپلن شکنی، پرائیویٹ پریکٹس کے بھی الزامات عائد تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم ڈاکٹر خان تفتیشی رپورٹ کی غلط تشہیر کررہے ہیں۔ ان کے خلاف انتظامیہ کی سطح پر تفتیش جاری ہے۔

Published: 03 Oct 2019, 8:42 PM IST

چیف سکریٹری نے کہا کہ ڈاکٹر خان کے خلاف چار میں سے دو الزام مکمل درست پائے گئے ہیں جبکہ دو الزام کی تفتیش جاری ہے۔ ان کے خلاف پرائیویٹ اسپتال میں کام کرنےکی شکایت درست پائی گئی ہے۔ ڈاکٹر کے خلاف دو معاملوں میں عائد سات الزامات میں شعبہ جاتی کاروائی کی جارہی ہے۔ غور طلب ہے کہ ڈاکٹر کفیل خان کے سلسلےمیں آنے والی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف تفتیشی رپورٹ آگئی ہے اور انھیں الزامات سے بری کر دیا گیاہے۔

Published: 03 Oct 2019, 8:42 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Oct 2019, 8:42 PM IST