قومی خبریں

ایک ماہ کے لئے لاک ڈاؤن لگانا ضروری، فوج سمیت سب کی مدد درکار، ڈاکٹر فاؤچی

’’اس وقت کورونا کے کئی ویرئنٹ ہیں ایسے میں ایک اچھا ٹیکہ بھلے ہی کورونا وبا سے بچاؤ نہ کر پائے لیکن وہ اس سے لڑنے میں مدد کر سکتا ہے، اس لئے زیادہ زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے

ڈاکٹر انٹونی فاؤچی / Getty Images
ڈاکٹر انٹونی فاؤچی / Getty Images Win McNamee

ہندوستان میں کورونا وبا سےپیداہوئےحالات کوانتہائی سنگین قرار دیتےہوئےامریکی صدر جو بائیڈن کے طبی مشیر اور کورونا معاملوں کا ایک معتبر نام ڈاکٹر فاؤچی نےسی این این سے گفتگو کرتےہوئےکہا ہے کہ ہندوستان میں اس وباکی چین کو توڑنے کےلئے تین سےچار ہفتوں کالاک ڈاؤن ضروری ہے۔

Published: 07 May 2021, 7:11 AM IST

انہوں نےکہا کہ امریکہ میں بھی ایک ایسا وقت آ یاتھاجب وباسےمتاثر ہونےوالوں کی تعداد تین لاکھ یومیہ سےزیادہ تھی اور یومیہ اموات کی تعداد بھی چار ہزار کےقریب تھی ۔ انہوں نےکہا کہ ایسےوقت میں دنیا کےلوگوں کو صرف طبی سامان سے مدد نہیں کرنی چاہئے بلکہ افراد سے بھی مدد کرنی چاہئے۔

Published: 07 May 2021, 7:11 AM IST

ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ ہندوستان کو اپنی زیادہ سےزیادہآبادی کو ٹیکہ لگانا چاہئے کیونکہ ایسا کرنے سے لوگوں کو موت سے بچایا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا کےکئی ویرئنٹ ہیں ایسے میں ایک اچھا ٹیکہ بھلےہی کورونا وبا سےبچاؤ نہ کر پائےلیکن وہ اس سےلڑنےمیں مدد کر سکتا ہے۔اس سےکافی حد تک کورونا سےلڑائی میں مدد ملےگی۔

Published: 07 May 2021, 7:11 AM IST

انہوں نےکہاکہ کورونا وائرس سےلڑنے میں دو پہلو بہت اہم ہیں ایک تو یہ کہ لوگوں کو اسپتال جانے سے بچایا جائےاور دوسرا یہ کہ انہیں اگر اسپتال جانا بھی پڑےتو ضروی دواؤں اور سہولیات کی کمی نہ ہو اور وبا کو کم کرنے کےلئے ان کا استعمال کیا جائے۔

Published: 07 May 2021, 7:11 AM IST

ڈاکٹر فاوچی نےکہا کہ ہندوستان کےاسپتالوں میں بیڈ کی فوری ضرورت ہے اور اس سمت میں ہندوستان کوکام کرناچاہئے۔فوج کےمیک شفٹ اسپتالوں کی طرح اسپتال بنانے کی ضرورت ہے ۔واضح رہےامریکہ آکسیجن سمیت طبی سامان سےمدد کررہاہے۔

Published: 07 May 2021, 7:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 May 2021, 7:11 AM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ