قومی خبریں

گاڑیوں کی گھریلو فروخت میں 23.49فیصد کمی:ایس آئی اے ایم

رواں مالی سال کے گیارہ مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت کم ہوکر 1,51,77,293ہوگئی ہے جو مالی سال 2020-21میں اپریل فروری کے درمیان 1,61,46,902تھی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

ہندوستانی مارکٹ میں فروری کے مہینہ میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت کی بنیاد پر 23.49فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 13,28,027یونٹ کی فروخت ہوئی ہےیعنی گاڑیوں کی فروخت میں کمی درج ہوئی ہے۔
گاڑیاں بنانے والی تنظیم سوسائٹی آف انڈین آٹو موبائل مینوفیکچررس (ایس آئی اے ایم) نے سیمی کنڈکٹر اور اونچی قیمتوں کو فروخت میں کمی کی اہم وجہ بتائی۔گزشتہ برس اسی مہینہ میں گھریلو بازار میں گاڑیوں کی فروکت 17,35,909یونٹ تھی۔

Published: undefined

ایس آئی اے ایم نے بتایا کہ فروری 2022میں سواری گاڑی، تین پہیہ، دو پہیہ گاڑی اور کواڈری سائکل کی پیداوار 17,95,514یونٹ تھی۔ گھریلو مارکٹ میں فروری 2022میں 262,984مسافرگاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال اس مہینہ میں 2,81,380تھی۔اسی طرح 2021کے مقابلے میں تین پہیہ اور دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت بالترتیب 27,039اور 10,37,994کے مقابلہ میں کم ہوکر اس سال 27,656اور 14,26,865رہی۔

Published: undefined

ایس آئی ا ے ایم کے ڈائرکٹر جنرل راجیش مینن نے فروری 2022کے اعدادو شمار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ فروری 2021کے مقابلے سواری گاڑی، دوپہیہ اور تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت کم ہوئی ہے۔

Published: undefined

مسٹر مینن نے کہاکہ مسلسل جاری سیمی کنڈکٹروں کی کمی کے چیلنج، نئی پالیسیوں کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ، اشیا کی زیادہ قیمتیں، زیادہ لاجسٹکس لاگت وغیرہ نے آٹو انڈسری کی مجموعی فروخت پر اثر ڈالا ہے۔انہوں نے کہاکہ یوکرین میں جاری بحران کے اثرات پر انڈسٹری نظر رکھے ہوئے ہیں جس سے عالمی سطح پر سپلائی چین میں دباو آگیا ہے۔

Published: undefined

رواں مالی سال کے گیارہ مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت کم ہوکر 1,51,77,293ہوگئی ہے جو مالی سال 2020-21میں اپریل فروری کے درمیان 1,61,46,902تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined