قومی خبریں

کیا آپ جانتے ہیں، ہندوستان میں ’لاک ڈاؤن‘ کی مدت ستمبر تک بڑھ سکتی ہے!

بی سی جی کی ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان جون کے چوتھے ہفتہ اور ستمبر کے دوسرے ہفتہ کے درمیان ملک گیر لاک ڈاؤن کو ہٹانا شروع کرے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس پر قابو پانے کے مقصد سے دنیا کے کئی ممالک میں اس وقت مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ ہندوستان میں بھی پی ایم مودی نے 25 مارچ سے جو لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا وہ 14 اپریل تک جاری رہے گا۔ لیکن ایک رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی یہ مدت مزید کئی مہینے بڑھ سکتی ہے۔

Published: undefined

ہندی نیوز پورٹل نیوز18 نے امریکی کنسلٹنگ فرم بوسٹن کنسلٹنگ گروپ (بی سی جی) کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی مدت ستمبر تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو ملک میں لوگوں کی پریشانیاں بڑھ جائیں گی، اور جو محض 10 دنوں کے لاک ڈاؤن میں گھر بیٹھے بیٹھے زبردست بوریت کے شکار ہو گئے ہیں، وہ ذہنی تناؤ کے شکار ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

دراصل بی سی جی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی مدت ستمبر کے وسط تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ اس سلسلے میں منی کنٹرول ویب سائٹ پر بھی ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ ہندوستان جون کے چوتھے ہفتہ اور ستمبر کے دوسرے ہفتہ کے درمیان ملک گیر لاک ڈاؤن کو ہٹانا شروع کرے گا۔ تحقیقی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن ہٹنے میں تاخیر ملک کی صحت خدمات شعبہ کی تیاری اور عوامی پالیسی کے نفاذ کے ریکارڈ کی وجہ سے پیدا چیلنجز کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں جون کے تیسرے ہفتہ تک کووڈ-19 انفیکشن کے معاملے بڑھ سکتے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بی سی جی نے جو رپورٹ تیار کی ہے وہ کورونا وائرس وبا پر روک تھام کی تراکیب پر مرکوز ہے۔ یہ رپورٹ 25 مارچ تک حالات کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے جو جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ڈاٹا کی پیشین گوئی والی ماڈلنگ پر مبنی ہے۔ رپورٹ میں ملک کے حالات، یہ پوری طرح سے لاک ڈاؤن ہے یا نہیں، ممکنہ لاک ڈاؤن کی شروعاتی تاریخ متعلقہ ممالک کے لیے سرگرم معاملوں کی تاریخ اور لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کی تاریخ جیسے پیمانوں پر کووڈ-19 سے متعلق لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کی ممکنہ تاریخیں بتائی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined