قومی خبریں

ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر 300 کروڑ کی سائبر ٹھگی، دبئی اور چین سے جڑے تار، ’سورت ماڈیول‘ کا انکشاف

گجرات پولیس نے ڈیجیٹل اریسٹ گھوٹالہ بے نقاب کیا، سورت ماڈیول کے ذریعے 300 کروڑ کی ٹرانزیکشن کا انکشاف۔ دبئی اور چین سے تعلقات، 404 شکایات درج، کئی ملزمان گرفتار و حراست میں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

احمد آباد: گجرات پولیس کی سائبر کرائم برانچ نے ملک بھر میں پھیلے ایک بڑے ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ گھوٹالے کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ بین الاقوامی سطح پر منظم نیٹ ورک ہے، جس میں دبئی اور چین میں بیٹھے گروہ شامل ہیں۔ اس ریکٹ نے اب تک ملک بھر میں کروڑوں روپے کی سائبر ٹھگی کو انجام دیا ہے۔

احمد آباد کے جوائنٹ سی پی (کرائم) شرد سنگھل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ابھی تک صرف ’سورت ماڈیول‘ کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال جنوری میں احمد آباد سائبر کرائم برانچ نے 54 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کے ایک معاملے کی جانچ کے دوران اس گروہ کا سراغ لگایا تھا۔ اب تک اس نیٹ ورک سے جڑے 7 افراد کی شناخت ہو چکی ہے، جن میں سے کچھ کو پولیس نے حراست میں لیا ہے اور کچھ عدالتی حراست میں ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کے گاندھی دھام اور احمد آباد میں بھی اس گروہ کے خلاف شکایات درج ہوئیں۔ احمد آباد میں ایک متاثرہ سے 32 لاکھ روپے اور گاندھی دھام میں ایک دیگر متاثرہ سے 1.5 کروڑ روپے ہتھیائے گئے۔ پورے ملک میں اب تک اس گروہ کے خلاف 404 شکایات درج ہیں، جن میں صرف دو کیسوں میں 16 کروڑ روپے کی آن لائن ٹھگی سامنے آئی ہے۔

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان دھوکہ دہی سے حاصل رقم کو پہلے ڈمی بینک اکاؤنٹس میں جمع کرتے تھے۔ اس کے بعد وہ رقم کو ’ہنڈی حوالہ‘ اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کر دیتے تھے۔ پولیس کے مطابق سورت سے گروہ کے کارندے پیسہ ناصر اور برج لال کے پاس بھیجتے تھے۔ یہ دونوں رقم کو کرپٹو میں بدل کر دبئی میں بیٹھے ملزم ’ملن‘ کو پہنچاتے تھے۔ ملن دراصل چین میں موجود سائبر گروہ کے لیے کام کرتا ہے اور انہی کو کرپٹو والیٹ فراہم کرتا تھا۔

Published: undefined

شرد سنگھل نے بتایا کہ جانچ کے دوران اب تک 300 کروڑ روپے سے زیادہ کی مشکوک ٹرانزیکشن کا سراغ ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں لگتا ہے کہ ابھی صرف سورت ماڈیول سامنے آیا ہے لیکن ملک کے دیگر حصوں میں بھی کئی ماڈیول سرگرم ہو سکتے ہیں جنہیں دبئی میں بیٹھا ملن چین کے گینگ کے لیے چلاتا ہے۔‘‘

پولیس نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ پہلا موقع ہے جب اس کیس میں ’گُجسِٹوک‘ یعنی گجرات کنٹرول آف ٹیررزم اینڈ آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اب تک گرفتار شدگان میں ساونت اور گووند پولیس حراست میں ہیں، جبکہ دھول اور برج راج عدالتی حراست میں بھیجے گئے ہیں۔ کولے اور ہسمکھ دونوں کو ضمانت مل چکی تھی لیکن پولیس انہیں دوبارہ حراست میں لینے کی کارروائی کر رہی ہے۔

Published: undefined

سائبر کرائم برانچ کے مطابق یہ بین الاقوامی نیٹ ورک نہ صرف مالی نقصان کا باعث بن رہا ہے بلکہ ملک کی سائبر سکیورٹی کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔ پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی انجان کال یا ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کے جھانسے میں نہ آئیں اور کسی بھی مشتبہ معاملے کی فوراً اطلاع دیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined