قومی خبریں

کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کی زیادہ سے زیادہ تشخیص ضروری: یچوری

سیتا رام یچوری نے ٹوئٹ کر کے یہ بھی پوچھا ہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن روز شام کو خود پریس کانفرنس کر کے حالات سے کیوں نہیں کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا سیتارام یچوری

نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے کورونا وائرس (کووڈ -19) سے لڑنے کے لئے حکومت کے سامنے سات سوال اٹھاتے ہوئے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی زیادہ سے زیادہ جانچ کرانے پر زور دیا ہے تاکہ ہم بروقت اس کا حل نکال سکیں۔

Published: undefined

یچوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب پہلے ہی وزیر اعظم ریلیف فنڈ کام کر رہا ہے تو الگ سے پی ایم کیئر فنڈ بنانے کی ضرورت کیا تھی۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے ان سوالات کو اٹھاتے ہوئے یہ بھی پوچھا ہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن روز شام کو خود پریس کانفرنس کیوں نہیں کر رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں ایمانداری اور شفاف طریقے سے سوالات کے جواب دینے کی ضرورت ہے لیکن یہ دونوں وزرا میڈیا کے سامنے بریفنگ کرنے سامنے نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بار بار خبردار کیا ہے کہ ڈاکٹروں، نرسوں وغیرہ کے لئے ماسک، گیئرز اور دیگر ضروری اکیوپمنٹ فراہم کیے جائیں۔ حکومت آخر اسے خریدنے میں تاخیر کیوں کر رہی ہے۔

Published: undefined

سی پی ایم لیڈر نے کہا کہ یہ حکومت کوآپریٹو ازم کی بات کرتی ہے لیکن کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے مرکز ریاستوں کی باتوں کو سنے اور انہیں تعاون کرے۔ یچوری نے اپنے ٹوئٹ کی حمایت میں میڈیا میں شائع رپورٹوں کو بھی پیش کیا جس میں کورونا وائرس کے بارے میں صحیح صورتحال کا پتہ چلتا ہے۔ سی پی ایم لیڈر کے یہ سوال میڈیا کی رپورٹوں میں بھی اٹھائے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined