فائل تصویر آئی اے این ایس
مہاراشٹر این سی پی اجیت پوار کے وزیر دھننجے منڈے نے جمعرات کو بیڑ ضلع کے ایک گاؤں کے سرپنچ سنتوش دیشمکھ کے قتل میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ وہ استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں سمجھتے۔منڈے نے کہا کہ وہ کسی بھی طرح سے اس قتل یا تاوان کے معاملات میں براہ راست یا بالواسطہ ملوث نہیں ہیں۔ انہوں نے دیشمکھ کے قتل میں ملوث افراد کو موت کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
بیڑ ضلع میں سرپنچ دیشمکھ کے قتل میں منڈے کے قریبی ساتھی والمک کراڈ کو مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے کے تاوان کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک اس قتل سے جڑے چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں وشنو چاٹے، جیرام چاٹے، مہیش کیدار اور پراتک گھُلے شامل ہیں، جبکہ تین دیگر افراد سدرشن گھُلے، کرشنا آندھالے اور سدھیر سانگلے اس معاملے میں مطلوب ہیں۔
Published: undefined
منڈے نے ممبئی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، "میں استعفیٰ کیوں دوں؟ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، اور میں کسی بھی طرح سے اس قتل یا تاوان کے معاملے میں ملوث نہیں ہوں۔"منڈے نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے تین تحقیقات کا اعلان کیا ہے: کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی)، ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی)، اور عدالتی تحقیقات۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اعلان کیا تھا کہ "کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا اور ہم مہاراشٹر میں غنڈہ راج کی اجازت نہیں دیں گے۔"
Published: undefined
منڈے نے مزید کہا، "میں چاہتا ہوں کہ چارج شیٹ جلد از جلد دائر کی جائے، مقدمہ فاسٹ ٹریک عدالت میں چلایا جائے اور ملزمین کو پھانسی دی جائے۔"عیاں رہے کہ منڈے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے قریبی ساتھی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined