قومی خبریں

ڈی جی جی آئی نے 357 غیر قانونی آن لائن گیمنگ ویب سائٹ کو بلاک کیا، 2400 بینک کھاتے بھی منجمد

گیمنگ پلیٹ فارم پر 126 کروڑ روپے کی نکاسی پر فوری اثر سے روک لگا دی گئی ہے۔ اس وقت تقریباً 700 غیر ملکی ای-گیمنگ کمپنیاں ڈی جی جی آئی کی جانچ کے دائرے میں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

 

مرکزی حکومت نے بیرون ممالک سے غیر قانونی طور سے چلائے جا رہے آن لائن منی گیمنگ پلیٹ فارم کی 357 ویب سائٹ، یو آر ایل کو بلاک کر دیا ہے۔ جی ایس ٹی خفیہ ڈائرکٹوریٹ جنرل (ڈی جی جی آئی) نے آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم کے خلاف اپنی کارروائی تیز کرتے ہوئے ان سائٹس کو بلاک کرنے کے علاوہ 2400 بینک کھاتوں کو منجمد بھی کر دیا ہے۔ اس غیر قانونی کام میں گھریلو اور بیرون ملک دونوں آپریٹر شامل ہیں۔

وزارت مالیات نے اس تعلق سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم ٹیکس چھپانے کے لیے بغیر رجسٹریشن کے غیر قانونی طور سے گیم آپریٹ کر رہے ہیں ساتھ ہی جی ایس ٹی کی چوری بھی کر رہے ہیں۔

Published: undefined

وزارت مالیات کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق تقریباً 700 غیر ملکی ای-گیمنگ کمپنیاں اس وقت سروس ٹیکس کے معاملے میں خفیہ ڈائریکٹوریٹ جنرل یعنی ڈی جی جی آئی کی جانچ کے دائرے میں ہیں۔ یہ وہ کمپنیاں ہیں جنہوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کرایا ہے اور جی ایس ٹی کی چوری کر رہی ہیں۔ جانچ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ آن لائن گیمنگ کمپنیاں لین-دین کے لیے فرضی بینک کھاتوں کا سہارا لے رہی ہیں۔ ڈی جی جی آئی کی طرف سے دو الگ الگ معاملوں میں تقریباً 2400 کھاتوں کو ضبط کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ڈی جی جی آئی نے غیر قانونی آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر اپنا شکنجہ کستے ہوئے 126 کروڑ روپے کی نکاسی پر فوری اثر سے روک لگا دی ہے۔ حکومت کی طرف سے یہ کارروائی 14سی اور نیشنل پمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے ساتھ مل کر کی گئی۔

Published: undefined

وزارت مالیات نے عوام کو آگاہ کرنے کے ساتھ ہی مشہور شخصیتوں اور سوشل میڈیا انفلوینشرس سے ایسے پلیٹ فارم سے اس طرح کے آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم کی تشہیر نہ کرنے کے لیے کہا ہے۔ اس معاملے سے جڑے تین لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • راہل گاندھی کا نیوز لیٹر: سماجی انصاف اور آئین کی حفاظت کے لیے لڑائی جاری، کامیاب معیشت کا ویزن لائق تحسین

  • ,
  • مصنوعی ذہانت بنی آفت! گروک سے بنائی جا رہیں خواتین کی فحش تصویریں، خاتون رکن پارلیمنٹ کا اظہارِ تشویش