قومی خبریں

ایئر ایشیا پر ڈی جی سی اے نے عائد کیا 20 لاکھ روپے کا جرمانہ، ٹریننگ ہیڈ کو 3 ماہ کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ایئر ایشیا (انڈیا) لمیٹڈ کے پائلٹس کے کچھ لازمی پریکٹس ’پائلٹ پروفی شینسی جانچ‘ اور ’آلات ریٹنگ جانچ‘ (جو بین الاقوامی شہری ہوابازی کمپنی کی ضرورت ہے) کے دوران نہیں کیے تھے

ڈی جی سی اے، تصویر آئی اے این ایس
ڈی جی سی اے، تصویر آئی اے این ایس 

ایئرلائنز کمپنیوں کی لاپروائیوں کے خلاف ڈی جی سی اے کی سختی ایک بار پھر منظر عام پر آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی سی اے نے ایئر ایشیا پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ لگایا گیا ہے کیونکہ ایئر ایشیا کے پائلٹ ’پرائلٹ پروفی شینسی چیک‘ کے دوران اصولوں کی خلاف ورزی کے قصوروار پائے گئے ہیں۔ اس معاملے میں ایئر ایشیا کے 8 جانچ اہلکاروں پر بھی 3-3 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے اور ساتھ ہی ایئر ایشیا کے ٹریننگ ہیڈ کو 3 ماہ کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ڈی جی سی اے نے 23 نومبر سے 25 نومبر 2022 کے دوران ایئر ایشیا (انڈیا) لمیٹڈ کا نگرانی جائزہ لیا تھا۔ ایک سینئر افسر کے مطابق جائزہ کے دوران ڈی جی سی اے کی ٹیم نے اخذ کیا کہ ایئر ایشیا (انڈیا) لمیٹڈ کے پائلٹس کے کچھ لازمی پریکٹس ’پائلٹ پروفی شینسی جانچ‘ اور ’آلات ریٹنگ جانچ‘ (جو ایک بین الاقوامی شہری ہوابازی کمپنی کی ضرورت ہے) کے دوران نہیں کیے تھے۔ یہ ڈی جی سی اے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے بعد ڈی جی سی اے نے میسرس ایئر ایشیا (انڈیا) لمیٹڈ کے جوابدہ منیجر، ٹریننگ ہیڈ اور سبھی نامزد ٹیسٹرس کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔ افسر نے کہا کہ جوابدہ منیجر، ٹریننگ ہیڈ اور سبھی نامزد ٹیسٹرس کے تحریری جواب کی جانچ کی جائے گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کچھ مدت سے ڈی جی سی اے اصولوں کو لے کر بہت سخت ہو گیا ہے۔ ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے ہیں جب ڈی جی سی اے نے ٹاٹا گروپ کی وستارا ایئرلائنس پر 70 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ ہوابازی سیکٹر کے ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے کمپنی کے خلاف یہ کارروائی شمال مشرق میں وعدہ سے کم پرواز کو دیکھتے ہوئے کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined