قومی خبریں

ڈی جی جیل خانہ قتل معاملہ: اُدھم پور کے جنگلی علاقوں کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لیا

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آخری فون لوکیشن ادھم پور کے پہاڑی علاقے میں ملی ہے لہذا سیکورٹی فورسز نے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

سیکورٹی فورس، علامتی تصویر یو این آئی
سیکورٹی فورس، علامتی تصویر یو این آئی 

جموں: جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات ہیمنت کمار لوہیا کے گھریلو ملازم یاسر کو تلاش کرنے کی خاطر مرکزی ایجنسیاں بھی کام میں جٹ گئی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں کو پتہ چلا ہے کہ گھریلو ملازم ادھم پور کے جنگلی علاقے میں چھپا بیٹھا ہے جس کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر جنگل کو پوری طرح سے سیل کیا گیا۔

Published: undefined

یو این آئی اردو کو معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر جیل خانہ جات ہیمنت کمار لوہیا کے گھریلو ملازم کی آخری فون لوکیشن اُدھم پور کے جنگلی علاقے میں ملی ہے جس کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی متعدد ٹیموں نے پہاڑی علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گھریلو ملازم کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر ڈرون کیمروں اور کھوجی کتوں کو کام پر لگا دیا گیا۔

Published: undefined

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک گھریلو ملازم کے بارے میں سیکورٹی ایجنسیوں کو کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آخری فون لوکیشن ادھم پور کے پہاڑی علاقے میں ملی ہے لہذا سیکورٹی فورسز نے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined