قومی خبریں

رام مندر کے لیے رام بھکتوں کو کرنا ہوگا 3 سال کا انتظار!

شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کی تشکیل کے 15 دنوں بعد ایودھیا لوٹے اس کے سربراہ مہنت نرتیہ گوپال داس نے کہا کہ رام مندر کا جو ماڈل تیار کیا گیا ہے اس کو زمین پر اتارنے میں 2 سے 3 سال لگ جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایودھیا میں شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے سربراہ مہنت نرتیہ گوپال داس نے کہا کہ ابھی رام بھکتوں کو رام مندر کے لیے کچھ انتظار کرنا ہوگا کیونکہ رام مندر کے ممکنہ احاطہ کو مندر تعمیر کے لائق بنانے میں ہی ابھی چھ ماہ لگ جائیں گے۔ منگل کے روز نرتیہ گوپال داس نے کہا کہ ’’بھکت دو تین سالوں بعد شری رام کے عظیم الشان مندر کے درشن کر سکیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’شری رام جنمو بھومی پر مندر تعمیر سے پہلے قبضے میں لیے گئے احاطہ کو عقیدتمندوں کے لیے صاف اور پاک بنایا جائے گا، جس کا عمل شروع ہو گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

دہلی میں ٹرسٹ تشکیل کے 15 دنوں بعد ایودھیا لوٹے مہنت نرتہی گوپال داس نے کہا کہ سماج کا فلاح وہی کر سکتا ہے جس کی شخصیت عام لوگوں سے جڑی ہو۔ انھوں نے کہا کہ ’’مندر تعمیر سے پہلے رام للا کو غیر مستقل طور پر احاطہ میں ہی ویدک دانشوروں کی دیکھ ریکھ میں منتقل کیا جائے گا، تاکہ بھکتوں کو بھگوان کا دَرشن لگاتار ہوتا رہے۔‘‘

Published: undefined

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو میں نے ایودھیا آنے کے لیے مدعو کیا ہے۔ یہی نہیں سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ جی کو بھی پیغام بھیجا ہے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کی میٹنگ جلد ہوگی، ابھی کام کی رفتار کو بڑھایا جا رہا ہے۔‘‘ اس دوران دوسرے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’ایودھیا کو بھی کاشی کی طرح ترقی دی جانی چاہیے۔ یہ دنیا کی مذہبی ثقافتی راجدھانی ہے۔ اس کی شکل بھی دنیا کے لوگوں کو متوجہ کرنے والی ہونی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

رام مندر تعمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے نرتیہ گوپال داس نے کہا کہ پتھروں پر نقاشی کا کام کافی آگے بڑھ چکا ہے اور بقیہ بچے پتھروں کی نقاشی کا کام بھی جلد شروع ہوگا اور ٹرسٹ کی اگلی میٹنگ تک اس سلسلے میں فیصلہ لیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’قبل میں شری رام جنم بھومی نیاس نے رام مندر کے جس ماڈل کو تیار کرایا اور جسے ملک کے سنتوں نے وید منتروچارن کر مقبول بنایا اور جس کی تصویر کروڑوں گھروں میں پوجا کے لیے رکھی گئی ہے، وہ عظیم الشان مندر دو سے تین سالوں میں سب کے سامنے آنے والا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined