قومی خبریں

گردابی طوفان ’مچونگ‘ کی تباہی شروع، 2 افراد ہلاک، 144 ٹرینیں کینسل

چنئی میں بارش کے بعد ایک گھر منہدم ہو گیا جس میں 2 لوگوں کی موت واقع ہو گئی اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کے بعد متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>طوفان، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

طوفان، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

گردابی طوفان ’مچونگ‘ ابھی تمل ناڈو کے ساحل سے ٹکرایا بھی نہیں ہے اور تباہی کی شروعات ہو گئی ہے۔ چنئی میں اس تباہی کا منظر تب دیکھنے کو ملا جب زوردار بارش کے بعد ایک مکان منہدم ہو گیا۔ اس کی زد میں آنے سے دو افراد کی موت واقع ہو گئی اور دیگر ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اتنا ہی نہیں، تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں زوردار بارش کے بعد متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو اور پڈوچیری کے لیے بارش، طوفان اور بجلی گرنے کا الرٹ پہلے ہی جاری کر رکھا ہے۔ حکومت نے پرائیویٹ کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ ملازمین سے وَرک فروم ہوم کرائیں۔ جنوبی ریاستوں میں ’مچونگ‘ طوفان کے خطرہ کو دیکھتے ہوئے کئی احتیاطی اقدام بھی کیے گئے ہیں۔ مثلاً پڈوچیری اور آندھرا پردیش کے ساحلی اضلاع میں اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جنوبی سنٹرل ریلوے نے 144 ٹرینیں بھی کینسل کر دی ہیں۔ یہ طوفان آج (4 دسمبر) کسی بھی وقت تمل ناڈو کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔ یہ گردابی طوفان مشرقی ساحلی علاقوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو گردابی طوفان ’مچونگ‘ کے خطرہ کو دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی مشرقی ساحلی ریاستوں کے ساتھ وہ لگاتار رابطے میں ہیں۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پی ایم مودی نے تمل ناڈو، پڈوچیری، اڈیشہ اور آندھرا پردیش میں بی جے پی کارکنان سے راحت و بچاؤ کاموں میں شامل ہونے اور مقامی انتظامیہ کی مدد کرنے کی بھی گزارش کی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گردابی طوفان ’مچونگ‘ کا یہ نام میانمار نے دیا ہے۔ اس کا انگریزی میں تلفظ ’مگزوم‘ ہوتا ہے۔ اس لفظ کے معنی لچیلاپن اور طاقت کے ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق خلیج بنگال کے اوپر تیار ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ اتوار کو گردابی طوفان ’مچونگ‘ میں تبدیل ہو گیا۔ یہ شمال کی جانب بڑھے گا اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل کے یکساں آگے بڑھتے ہوئے 5 دسمبر کو نیلور اور مچھلی پٹنم کے درمیان جنوبی آندھرا پردیش ساحل کو پار کرے گا۔ اس گردابی طوفان کی وجہ سے 90-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لے کر 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے ہوا بہہ سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined