زیڈ پی ایم نے دو  سیٹ جیت لیں، نائب وزیر اعلی ہار گئے، 27 سیٹوں پر  زیڈ پی ایم آگے

پہلے بڑے جھٹکے میں میزورم کے نائب وزیراعلی توانلویا کو تویچانگ کو زیڈ پی ایم امیدوار ڈبلیو چھوناوما سے شکست ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

زیڈ پی ایم کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار لالدوہوما نے ابتدائی رجحانات کے بارے میں کہا ہے کہ وہ یہ دیکھ کر حیران نہیں ہیں۔ مجھے یہی توقع تھی۔ انہوں نے کہا کہ  مکمل نتائج سامنے آنے دیں۔واضح رہے  گنتی کا عمل جاری ہےاور ابھی تک زیڈ پی ایم نے دو سیٹیں جیتی ہیں اور فی الحال 27 سیٹوں پر آگے ہے۔

میزورم کے نائب وزیر اعلی  توانلویا کو تویچانگ کو  زیڈ پی ایم امیدوار ڈبلیو چھوناوما سے شکست ہوئی۔ میزو نیشنل فرنٹ کے نائب وزیر اعلی  کو 6,079 ووٹ ملے، جبکہ زیڈ پی ایم  کے امیدوار کو 6,988 ووٹ ملے۔


انتخابات میں 18 خواتین سمیت کل 174 امیدوار میدان میں ہیں۔ میزورم اسمبلی کے لیے ووٹنگ 7 نومبر کو ہوئی تھی۔ ریاست کے 8.57 لاکھ ووٹروں میں سے 80 فیصد سے زیادہ نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

میزو نیشنل فرنٹ (MNF) نے 2018 کے میزورم اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ اس نے 26 سیٹیں جیت کر موجودہ کانگریس پارٹی کو مؤثر طریقے سے اقتدار سے بے دخل کیا۔ ایک سال پہلے تشکیل دی گئی ZPM 8 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ کانگریس پارٹی جو کبھی میزورم میں حکومت کرتی تھی، کو صرف 5 سیٹیں ملیں۔ بی جے پی نے عیسائی اکثریتی ریاست میں ایک سیٹ جیت کر اپنا آغاز کیا۔


خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق میزورم کے ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر ایچ لیانجیلا نے کہا کہ سخت سیکورٹی کے درمیان تمام 13 مراکز میں صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ 13 مراکز پر 40 اسمبلی سیٹوں میں سے ہر ایک کے لیے ایک کاؤنٹنگ ہال بنایا گیا ہے۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی ہوگی اور ای وی ایم میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی صبح 8.30 بجے سے شروع ہوگی۔

عہدیدار نے بتایا کہ ضلع ایزول میں تین گنتی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جس میں 12 اسمبلی حلقے ہیں، جبکہ 10 دیگر اضلاع میں ایک ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔ کچھ سیٹوں پر جہاں ووٹروں کی تعداد کم ہے، وہاں گنتی کے صرف دو راؤنڈ ہوں گے، لیکن زیادہ تر حلقوں میں گنتی کے پانچ راؤنڈ ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی کے عمل میں 4 ہزار سے زائد اہلکار حصہ لیں گے۔ ایچ لیانجالا نے کہا کہ ای وی ایم کے لیے کل 399 میزیں اور پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے لیے 56 میزیں ہوں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔