قومی خبریں

آئی ای ڈی دھماکوں کے باوجود کمزور نہیں پڑا جوانوں کا حوصلہ، کریگوٹا کی پہاڑیوں پر پہلی بار لہرایا قومی پرچم

جنوبی بستر میں موجود کریگوٹا کی پہاڑیوں پر آزادی کے بعد پہلی بار قومی پرچم لہرایا گیا۔ سی آر پی ایف کی 196ویں بٹالین اور کوبرا کی 204ویں بٹالین نے پرچم کشائی کر یومِ جمہوریہ کا جشن منایا۔

قومی جھنڈا، تصویر آئی اے این اایس
قومی جھنڈا، تصویر آئی اے این اایس 

آج پورے ملک میں یومِ جمہوریہ کا جشن منایا جا رہا ہے۔ یہ جشن جنوبی بستر کے بیجا پور ضلع میں موجود کریگوٹا کی پہاڑیوں پر بھی منایا گیا، جو بہت خاص رہا۔ کریگوٹا کی پہاڑیوں پر جشن کی خاص بات یہ ہے کہ آزادی کے بعد پہلی بار یہاں قومی پرچم لہرایا گیا۔ نکسل متاثرہ اس علاقہ واقع تاڑپالا کیمپ میں سی آر پی ایف کی 196ویں بٹالین اور کوبرا کی 204ویں بٹالین کے جوانوں نے پرچم کشائی کی اور پورے علاقہ میں یومِ جمہوریہ کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا۔

Published: undefined

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ایک دن قبل ہی کریگوٹا پہاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا تھا جس میں ڈی آر جی اور کوبرا کے کم و بیش 11 جوان زخمی ہو گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سبھی جوانوں کی حالت مستحکم ہے اور وہ محفوظ بتائے جا رہے ہیں۔ اس حملہ کے باوجود جوانوں کا حوصلہ کمزور نہیں پڑا اور انھوں نے نکسلیوں کے قلعہ کہے جانے والے اس علاقہ میں مکمل شان کے ساتھ ترنگا لہرایا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ کچھ ماہ قبل ہی سیکورٹی فورسز نے کریگوٹا کی پہاڑیوں پر قبضہ کیا تھا۔ نکسلی پیچھے ہٹتے وقت علاقہ میں جگہ جگہ آئی ای ڈی لگا گئے تھے۔ انہی آئی ای ڈی کو ڈٹیکٹ کرنے کے دوران اتوار کے روز دھماکہ ہوا، جس میں کئی جوان زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے باوجود سیکورٹی فورسز کی موجودگی اور پہاڑی پر ان کا کنٹرول قائم رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined