
بہار میں شراب پر پابندی کے باوجود جام چھلکانے کا دور برقرار ہے جس کی وجہ سے اکثر وارداتیں سامنے آتی رہتی ہیں مگرانتظامیہ شراب مافیاؤں کے سامنے بے بس نظر آرہا ہے۔ تازہ معاملہ سمتی پور میں راجیو نگر تھانہ علاقہ میں پیش آیا جہاں منگل کی رات ایک دل دہلا دینے والی واردات سے پورے علاقے میں دہشت پھیل گئی ہے۔ یہاں پابندی کے باوجود مبینہ طور کی گئی شراب پارٹی کے بعد ایک خاتون کو اینٹوں سے پیٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ پرینکا کماری کے طور پر ہوئی ہے جو سمستی پور کی رہنے والی ہے۔
Published: undefined
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ خاندان سے بات چیت کی۔ پولیس نے اہل خانہ کو یقین دلایا ہے کہ ملزمین کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا اور پرینکا کو انصاف ملے گا۔ واقعہ کے بارے میں متوفیہ کے شوہر میگھناتھ نے پولیس کو بتایا کہ وہ منگل کی رات تقریباً 8:30 بجے اندرا پوری میں اپنے دوستوں پرکاش عرف جے پی اور لالو عرف مکھیا کے اندرپوری واقع کمرے پر گیا تھا۔ وہاں دونوں دوستوں کے ساتھ اس نے شراب پی۔ اس دوران آپسی تنازع ہوگیا اور دونوں نے اس کی پٹائی کردی۔ میگھناتھ کے مطابق مارپیٹ کے بعد اس نے اپنے بھائی دلخش کوموقع پر بلالیا۔ دلخش نے اسے وہاں سے نکال کر باہر بھیج دیا۔ اس کے بعد دلخش اپنے گھر چلا گیا جبکہ میگھناتھ اپنے گھر کی طرف چل دیا۔
Published: undefined
گھر پہنچتے ہی میگھناتھ وہاں کا دل دہلا دینے والا منظر دیکھ کر حواس باختہ ہوگیا۔ اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی پرینکا کمرے میں خون سے لت پت پڑی ہے اور اس کا سر اینٹ سے بری طرح کچلا گیا ہے۔ قریب ہی ان کا 7 سالہ بچہ خوف سے رو رہا تھا۔ میگھناتھ فوری طور پر بیوی کو اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
Published: undefined
میگھناتھ نے الزام لگایا کہ جن دوستوں کے ساتھ وہ شراب پارٹی میں شامل تھا انہوں نے ہی گھر آکر اس کی بیوی کو قتل کردیا۔ میگھناتھ نے دعویٰ کیا کہ ملزمین اس کے گھر پہنچنے سے پہلے فرار ہو گئے تھے۔ قتل کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہے لیکن پولیس نے ابتدائی تفتیش میں تنازع اور انتقام کے امکان سے انکار نہیں کیا ہے۔ راجیو نگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ کمرے سے خون آلود اینٹ اور دیگر شواہد برآمد کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمین فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے لگاتار چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ متوفیہ کے لواحقین کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
اس واقعہ نے شراب بندی والے بہار میں غیر قانونی شراب کے استعمال اور اس سے متعلق جرائم پرایک بار پھر سوال کھڑے کردیئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں اکثر ممانعت کے باوجود شراب چھپ کر فروخت کی جاتی ہے جس کی وجہ سے تنازعات اور جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined