قومی خبریں

دہلی پولیس نے تین خالصتانی دہشت گرد پکڑے

ٹڈی دل کے حملے کے خدشے کے پیش نظر دہلی حکومت نے یہ ایمرجنسی میٹنگ بلائی تھی۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

دلی پولیس نے تین خالصتانی دہشت گرد پکڑے

دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے خالصتان لبریشن فرنٹ کے ایک ماڈیول کا پتہ لگایا ہے اور اس کے تین حامیوں کو پکڑ لیا ہے۔ یہ اطلاع ذرائع نے کل بروز ہفتہ دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ تینوں مبینہ طور پر اپنے آقاوں کی ہدایت پر ملک کے شمالی علاقے میں ایک قتل کے مشن پر تھے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ان تینوں کی شناخت مہندر پال سنگھ، گرتیج سنگھ اور لوو پریت کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ان کے قبضے سے تین پستول اور سات کار آمد کارتوس بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

پولیس کو مہندر سنگھ کے بارے میں ایک داخلی اطلاع ملی تھی کہ وہ کوئی دہشت گردانہ سرگرمی انجام دینے والا ہے، جال بچھانے کے کے بعد اسے پستول اور دو راؤنڈ کے ساتھ 15 جون کو ہسستال میں ایک نالے کے قریب پکڑا گیا تھا۔

مہندر سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد پولیس اسے پنجاب لے گئی جہاں انہیں لووپریت ملا اور اس سے پستول اور پانچ راؤنڈ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ بعد میں گورتیج کو پنجاب کے گرو تیغ بہادر نگر سے پکڑا گیا۔ پولیس سے پوچھ گچھ کے دوران ان تینوں نے خالصتانی تنظیم سے اپنے رابطوں کا اور بیرون وطن بیٹھے اپنے آقاؤں کے اشارے پر قتل کے منصوبے کے بارے میں بھی اعتراف کیا۔

Published: 28 Jun 2020, 6:10 AM IST

دہلی میں ٹڈیوں کے خطرے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

دہلی میں کورونا کے بڑھتے وبا کے دوران سنیچر کو ٹڈی دل کے خطرات شروع ہونے سے کسانوں اور لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹڈی دل ہریانہ کے گروگرام سے دلی میں داخل ہوگیا ہے۔ یہ اطلاع سنیچر کو دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے ایک ایمرجنسی میٹنگ میں دی۔ ٹڈی دل کے حملے کے خدشے کے پیش نظر دہلی حکومت نے یہ ایمرجنسی میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں ڈیولپمنٹ سکریٹری، زرعی ڈویژنل کمشنر اور ضلع مجسٹریٹ بھی موجود تھے۔ رائے نے میٹنگ کے بعد بتایا کہ ٹڈیوں کا چھوٹا گروپ دہلی کے سرحدی علاقہ جسولہ میں گھس آیا ہے۔ جسے ڈھول اور ڈی جے بجا کر بھگانے اور جراثیم کش دوائیں چھڑکنے کےذریعہ بھگانے کی کوشش کی گئی۔

Published: 28 Jun 2020, 6:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Jun 2020, 6:10 AM IST