
دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو
نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے دہلی کی نومنتخب وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو مبارک باد دی اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں آپ دہلی کے عوام کی امیدوں پر پورے طور پر کھڑی اتریں گی۔ دہلی کو اسی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کریں گی جس طرح کانگریس کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت نے کیا تھا۔ ریکھا گپتا ایک خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے اگر شیلا دکشت کو اپنا رول ماڈل تسلیم کر لیتی ہیں تو وہ بھی ان کی طرح دہلی کو ایک صاف، سر سبز اور آلودگی سے پاک عالمی معیار کے شہر کی شکل میں بدل سکتی ہیں۔ کیونکہ دہلی کو 11 سالوں میں عام آدمی پارٹی کی بدعنوان اور نااہل حکومت نے مکمل طور پر برباد کر دیا ہے۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کانگریس دہلی کی نئی حکومت کو مکمل تعاون اور حمایت فراہم کرے گی۔ اگر یہ حکومت فوراً کیجریوال حکومت کے ذریعہ برباد کیے گئے شہری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے زمینی سطح پر کام کرے گی۔ کیونکہ عام آدمی پارٹی لوگوں کو گمراہ کر کے اقتدار میں آئی تھی جس نے بدعنوانی اور لوٹ مچا کر صرف ٹیکس دہندگان کے پیسے کو ٹھگنے اور لوٹنے کا کام کیا۔ دیویندر یادو نے اس حوالے سے مزید کہا کہ دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ کو نہ صرف شہری انفراسٹرکچر، بنیادی ڈھانچوں، پانی اور فضائی آلودگی کو درست کرنے کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی بلکہ مختلف انتخابی وعدوں کو بھی مکمل کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی گزشتہ حکومت کے ذریعہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں کی لوٹ مچانے میں مختلف گھوٹالوں سمیت شراب گھوٹالے کے ملزمان کو صحیح جگہ پر پہنچانا بھی ان کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔
Published: undefined
علاوہ ازیں دیویندر نے کہا کہ دہلی کانگریس کا دہلی کی نئی حکومت کو ایک تعمیری تجویز ہے۔ اگر نئی حکومت دہلی کو اس کی پرانی عزت بحال کرنے کی کوشش کرے گی، جسے کانگریسی حکومت نے پیچھے چھوڑا تھا تو ہم دہلی کی ترقی میں حمایت کریں گے۔ دہلی میں ڈبل انجن کی حکومت کو نہ صرف اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنا ہوگا بلکہ دہلی کو ترقی کی جانب لے جانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی کیونکہ اب لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ حکومت کو کوئی اختلاف نہیں ہوگا۔ دیویندر یادو نے یہ بھی کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مرکز اور دہلی میں بی جے پی کی حکومت ہونے کے بعد دہلی میں جرائم کے لیے جوابدہی مکمل طور پر دہلی حکومت کی ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined