قومی خبریں

ماسک نہ ہونے پر چالان نہیں کاٹ پائے گی دہلی ٹریفک پولیس، خصوصی ٹیم کو دی گئی ذمہ داری

اب ٹریفک پولیس صرف ان لوگوں کا چالان کرے گی جو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور کووڈ ۔19 کے تحت اب وہ چالان نہیں کر سکیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی پولیس کی تمام ڈویژن اب کووڈ ۔19 کا چالان نہیں کر سکیں گی، کیونکہ اب یہ ذمہ داری دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر نے دہلی کے ہر پولیس اسٹیشن میں ایک خصوصی ٹیم کے حوالے کر دی ہے۔ صرف یہ خصوصی ٹیم ہی اپنے تھانہ کے علاقے میں چالان کرسکے گی، دیگر پولیس اہلکار نظم و نسق پر پر توجہ دیں گے جبکہ ٹریفک پولیس کووڈ ۔19 کا بھی چالان نہیں کر سکے گی۔

Published: undefined

دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ رہنما خطوط میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ راجدھانی دہلی کے ہر پولیس اسٹیشن میں ایک خصوصی ٹیم کووڈ-19 کی خلاف ورزیوں مثلاً ماسک نہ پہننا، معاشرتی فاصلہ نہ کرنا، تھوکنا وغیرہ کے تعلق سے چالان کرے گی۔ اس ٹیم میں ایک انسپکٹر اور ایک ذیلی عملہ ہوگا، یہ ٹیم تھانے کے انسپکٹر اے ٹی او کی نگرانی میں کام کرے گی۔ جبکہ تھانہ کی دیگر ٹیموں کو بھی بیریکیڈز وغیرہ پر لگایا گیا ہے۔ وہ نظم نسق پر توجہ دے گی اور کووڈ ۔19 کے چالان نہیں کرے گی۔

Published: undefined

اسی طرح ٹریفک پولیس کے اہلکار صرف ان لوگوں کا چالان کرے گی جو سڑک کی حفاظت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور کووڈ- 19 کے تحت چالان نہیں کریں گے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر کے جاری کردہ حکم میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کا کام سڑک کی حفاظت پر زیادہ توجہ دینا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنا ہے۔

Published: undefined

نیز، پولیس ہیڈ کوارٹرز کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط میں یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ اگر خصوصی ٹیم کے علاوہ کسی اور پولیس عملے کے پاس کووڈ ۔19 کی چالان بُک موجود ہے تو وہ اسے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں لاکر اسے دفتر میں جمع کر دیں۔ پولیس ہیڈ کوارٹر نے اس سلسلے میں تمام ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined