قومی خبریں

مارچ میں ہی دہلی کے چھوٹنے لگے پسینے، درجہ حرارت 30 ڈگری پار، رواں ہفتے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی

دہلی میں پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.9 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ گیا جو معمول سے 3.5 ڈگری زیادہ ہے۔ صاف آسمان اور دھوپ کی وجہ سے آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

قومی راجدھانی علاقہ میں قبل ازوقت ہی گرمی نے اپنا اثر دکانا شروع کردیا ہے۔ بدلتے موسم کے درمیان پیر کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.5 ڈگری زیادہ ہے۔ کم از کم درجہ حرارت 15.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جو اوسط سے 1.7 ڈگری زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات اور نجی موسمیاتی اداروں کے مطابق آنے والے دنوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا۔

Published: undefined

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں پر فعال ہوئے مغربی طلاطم کا اثر کمزور پڑ رہا ہے، جب کہ کوئی بھی نیا سسٹم فی الحال پہاڑی علاقوں تک ہی محدود رہنے کا امکان ہے۔ اسکائی میٹ کے مطابق صاف آسمان اور تیزدھوپ کی وجہ سے دہلی میں اگلے چند دنوں میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سیلسیس بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کا اثر صبح اور دوپہر کے وقت زیادہ محسوس ہوگا۔

Published: undefined

شہر کے مختلف موسمیاتی مراکز کی بات کریں تو آیا نگر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 31.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ صفدرجنگ میں 30.9 ڈگری سیلسیس، رج میں 30.7 ڈگری سیلسیس، لودھی روڈ میں 30.2 ڈگری سیلسیس اور پالم میں 29.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہا جس سے راتیں نسبتاً گرم محسوس ہورہی ہیں۔ ہوا کے معیار کی صورتحال بھی پوری طرح سے تسلی بخش نہیں ہے۔

Published: undefined

دہلی میں 24 گھنٹے کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 193 ریکارڈ کیا گیا، جو ’معتدل‘ زمرے میں آتا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کے زیادہ تر ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر میٹر’ معتدل‘ اور کچھ اسٹیشنوں پر’خراب‘ مزرے میں رہا جبکہ پنجابی باغ میں اے کیو آئی 243 کے ساتھ’ بہت خراب‘ درج کیا گیا۔

Published: undefined

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور مستحکم موسم کی وجہ سے آلودگی کے ذرات زیادہ دیر تک ہوا میں موجود رہ سکتے ہیں۔ ایئر کوالٹی ارلی وارننگ سسٹم نے 5 مارچ تک ہوا کا معیار ’معتدل‘رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس لیے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دوپہر کی دھوپ سے گریز کریں، وافر مقدار میں پانی پئیں اور حساس جلد والے لوگوں کو احتیاط برتنے کی صلاح دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined