قومی خبریں

دہلی میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں ، دہلی پولیس کاG-20 میٹنگ پراعلان

جنوبی ہند کی فلم 'ڈان نمبر 1' کے ڈائیلاگ کے انداز میں لکھا گیا ہے، 'بوائز اینڈ گرلز ریلیکس، جی  20-کے وقت دہلی میں لاک ڈاؤن نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی پولیس نے ایکس (ٹویٹر) پر ایک پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ ملک کی راجدھانی میں G-20 سربراہی اجلاس کے دوران لاک ڈاؤن جیسی صورتحال نہیں ہوگی، لیکن دہلی پولیس کے یہ معلومات دینے کے انداز کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی بحث ہو رہی ہے۔ دراصل، پولیس نے ساؤتھ انڈین فلم ڈان نمبر 1 کے ایک ڈائیلاگ کی تصویر کے ذریعے لوگوں کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ G-20 کے دوران دہلی میں لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔

Published: undefined

راجدھانی کی دہلی  پولیس نے ایکس پر  لکھا، 'پیارے دہلی کے لوگو، بالکل بھی گھبرائیں نہیں۔ کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے۔ دہلی ٹریفک پولیس کے ورچوئل ہیلپ ڈیسک پر دستیاب ٹریفک کی معلومات سے خود کو اپ ڈیٹ رکھیں۔‘

Published: undefined

اس پیغام  کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے، جس میں جنوبی ہند کی فلم 'ڈان نمبر 1' کے ڈائیلاگ کے انداز میں لکھا گیا ہے، 'بوائز اینڈ گرلز ریلیکس، جی  20-کے وقت دہلی میں لاک ڈاؤن نہیں ہے۔‘

Published: undefined

دہلی ٹریفک پولیس نے سمٹ کے دوران قومی دارالحکومت میں ٹریفک کی حقیقی معلومات کے لیے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔ سڑک کے  روٹ کی معلومات ورچوئل ہیلپ ڈیسک میں دی گئی ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ لوگوں کو ان راستوں پر سفر کرنے سے گریز کرنا چاہیے جو طے شدہ علاقوں کی طرف جاتے ہیں لیکن اگر سفر ناگزیر ہے تو مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان راستوں کو استعمال کریں۔

Published: undefined

رنگ روڈ - آشرم چوک - سرائے کالے خان - دہلی - میرٹھ ایکسپریس وے - نوئیڈا لنک روڈ - پشتہ روڈ ، آئی ایس بی   ٹی کشمیری گیٹ ، رنگ روڈ ، مجنو کا ٹیلا۔ اس کے علاوہ ایمس چوک سے رنگ روڈ، دھولہ کواں، رنگ روڈ، برار اسکوائر، نارائنا فلائی اوور، راجوری گارڈن جنکشن، رنگ روڈ، پنجابی باغ جنکشن، رنگ روڈ، آزاد پور چوک۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined