قومی خبریں

دہلی میں عوام نے ’نفرت کی سیاست‘ کو پوری طرح مسترد کر دیا: سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی نے دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنی پوری سرکاری مشنری لگا دی تھی، لیکن عوام نے ’کام‘ کو ووٹ دیا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی انتخابات کے رجحانات سے خوش عام آدمی پارٹی کے سرکردہ لیڈر سنجے سنگھ نے اپنا پہلا رد عمل میڈیا کے سامنے دیتے ہوئے کہا کہ ’’عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے ’کام‘ کو ووٹ دیا ہے، اور اس کے لیے دہلی کے لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’عوام نے ترقی اور قوم پرستی کا انتخاب کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ منفی سیاست کو پسند نہیں کرتے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ رجحانات میں عآپ بہت آسانی کے ساتھ حکومت سازی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے اور بی جے پی ایک درجن سیٹ بھی حاصل کرتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔ اس سلسلے میں سنجے سنگھ نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی نے دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنی پوری سرکاری مشنری لگا دی تھی۔ اس نے پانچ ریاستوں کے وزرائے اعلی، کئی سابق وزرائے اعلی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ساتھ دیگر مرکزی وزرا کو بھی انتخابی تشہیر میں لگا دیا تھا۔ لیکن آج ہندوستان جیت گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

کئی بی جے پی سرکردہ لیڈروں کے ذریعہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو دہشت کہے جانے کا معاملہ بھی آج سنجے سنگھ نے اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ اسی پارٹی (بی جے پی) نے اروند کیجریوال کو دہشت گرد قرار دیا تھا لیکن انھوں نے اس پر کوئی جواب دینے کی جگہ عوام سے صرف اتنا کہاتھا کہ ’آپ کا بیٹا ہوں اور آپ کی خدمت کی ہے‘۔ آج جو رجحانات سامنے آ رہے ہیں اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام بی جے پی کی تقسیم کرنے والی سیاست کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined