قومی خبریں

دہلی شراب پالیسی معاملہ: سسودیا کی درخواست ضمانت پر آج ہوگی سماعت، سی بی آئی نے کل کی تھی مخالفت

سی بی آئی نے بدھ کو درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی لیڈر اقتدار میں ہے اور وہ سیاسی اثر و رسوخ کے حامل ہیں

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا، تصویر یو این آئی</p></div>

منیش سسودیا، تصویر یو این آئی

 

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ جمعرات کو 2021-22 ایکسائز پالیسی کیس کے سلسلہ میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے دلائل کی سماعت کرے گا۔ سی بی آئی نے بدھ کو ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اے اے پی لیڈر اقتدار میں ہے اور سیاسی اثر و رسوخ کے حامل ہیں

Published: undefined

ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایس وی راجو نے جانچ ایجنسی کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ سسودیا نے ایکسائز سمیت مختلف محکموں کو کنٹرول کیا اور جس دن لیفٹیننٹ گورنر نے کیس سی بی آئی کو بھیج دیا تھا، اس جان بوجھ کر ثبوت اور ایک موبائل فون کو تباہ کر دیا۔

جسٹس دنیش کمار شرما کی بنچ کے سامنے سی بی آئی نے پالیسی دستاویزات سے متعلق ایک گمشدہ فائل کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ غائب ہو گئی ہو کیونکہ اس میں کچھ ایسے تبصرے تھے جو پسندیدہ نہیں تھے۔

Published: undefined

سسودیا نے اپنی بیوی کی بیماری کی وجہ سے اس کیس میں عبوری ضمانت کے لیے 3 اپریل کو ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔ دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو ایک اور معاملے میں سسودیا کی عدالتی تحویل میں 23 مئی تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو سی بی آئی نے 26 فروری کو اور ای ڈی نے 9 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی کی طرف سے جانچ کے معاملے میں دہلی کی ایک عدالت نے سسودیا کی عدالتی حراست میں 12 مئی تک توسیع کر دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined